وٹامن ڈی کے سپلی منٹس
اگر ہمیں یہ معلوم ہو کہ وٹامن ڈی کن غذائی اجزاء کی موجودگی میں زیادہ اچھی طرح جذب ہو سکتا ہے اور کن میں نہیں تو ہمیں فوڈ سپلی منٹس کے انتخاب میں آسانی ہو سکتی ہے۔
بوران خشک میوہ جات جیسے کھجور‘ بادام‘ کشمش وغیرہ میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ میوہ جات وٹامن ڈی کے بہتر انہضام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح وٹامن ’’کے‘‘ (ہرے پتوں والی سبزیوں کا اہم جزو) اور زنک وٹامن ڈی کے جذب ہونے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی زیادتی سے قبض‘ ہائی بلڈپریشر‘ دل کی تیز دھڑکن‘متلی‘ قے اور بے چینی جیسی شکایات پیدا ہوتی ہیں۔ اس کی زیادتی ضرورت سے زیادہ سپلی منٹس لینے سے ہوتی ہے۔ اس لئے ماہرغذائیات یا ڈاکٹرکی رائے کے بغیرانہیں استعمال نہ کریں۔
دھوپ وٹامن ڈی کا سب سے اہم ذریعہ ہے جو ہمیں مفت دستیاب ہے ۔ اس کا کوئی نعم البدل نہیں اوراگر ہم اس سے استفادہ نہ کر سکیں تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگی۔ شیر خواربچوں اور بزرگ افراد کو وٹامن ڈی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ان کے لئے دھوپ سے استفادہ مشکل ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے سپلی منٹس استعمال کر سکتے ہیں۔
vitamin D, supplements, sun, natural source
