Vinkmag ad

نمک کے مختلف استعمالات

نمک کےمختلف استعمالات

نمک کوہزاروں سال سے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے کچھ استعمالات درج ذیل ہیں

سیزننگ

کھانوں کے ذائقوں کوذرا بہتر کرنے کے لئے تھوڑی مقدارمیں نمک شامل کرنے کے عمل کو سیزننگ کہتے ہیں۔ یہ عمل کاربوہائیڈریٹس کے حامل کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کردیتا ہے۔ اس طریقے سے ڈبل روٹی اورپاستہ وغیرہ کو نرم،خستہ اوراچھے ذائقے کا حامل بنایا جاتا ہے۔

کھانوں کومحفوظ رکھنا

فریج یا فریزرکی ایجاد سے پہلے کھانے کی اشیاء کو نمک لگا دیا جاتا تھا۔ یہ عمل انہیں بیکٹیریا کی افزائش اورگلنے سڑنے سے بچا کر طویل عرصے تک قابل استعمال رکھتا تھا۔ آج بھی جوعلاقے بجلی اورجدید مشینوں سے محروم ہیں وہاں گوشت، مچھلی، ڈیری کی مصنوعات اور دیگرکھانوں کومحفوظ رکھنے کے لئے نمک استعمال کی جاتا ہے۔

جوڑکررکھنے والا عامل

نمک گوشت میں پائے جانے والے لچکدارریشوں کوآپس میں باندھ کررکھتا ہے تاکہ پکنے کے بعد گوشت کی بوٹیاں بکھرنہ جائیں۔ اس کے علاوہ یہ نہ صرف گوشت کو ہموار،نرم اورمخصوص شکل دیتا ہے بلکہ گوشت میں موجو د پروٹینز کو جسم میں بہتر حل ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔

بناوٹ کو بہتر بنانا

نمک آٹے میں موجود گلوٹن نامی پروٹین کو تقویت دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گندھا ہوا آٹا مخصوص صورت اختیارکرتا ہے اوراسے جتنا چاہیں‘ کھینچا جاسکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ نمک اس آٹے کوریزہ ریزہ ہونے سے بچاتا ہے۔

خمیر بننے سے روکنا

بیکڈ اشیاء میں نمک کا استعمال ان میں بیکٹیریا، خمیریا پھپھوندی کی پیداوارکو روکنے کے علاوہ ان کو مخصوص شکل دینے میں بھی اہم کردارادا کرتا ہے۔ انگلستان کا مرغن اورسفید پنیراس کی بہترین مثال ہے۔

uses of salt, food preservation, shapes flour, seasoning

Vinkmag ad

Read Previous

بچے کی تربیت

Read Next

بے جا خوف کا عارضہ

Leave a Reply

Most Popular