اسقاط حمل سے بچاؤ کے طریقے

3

اسقاط حمل سے بچاؤ کے طریقے

ماں بننے والی خواتین کے لئے حمل ضائع ہوجانا ایک تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہےجس کے نتیجے میں وہ نہ صرف ذہنی دباؤاوربے چینی کا شکار ہوجاتی ہیں بلکہ بعض اوقات خود کو ہی قصوروارٹھہرانے لگتی ہیں۔ ایسے میں ان کے اندرایک خوف پیدا ہوجاتا ہےکہ شاید اگلے ہرحمل کا نتیجہ یہی ہو گا تاہم یہ ضروری نہیں۔ انہیں چاہئے کہ اچھی صحت برقراررکھیں اورذیل میں بیان کردہ حفاظتی تدابیراختیار کریں تاکہ مستقبل میں اس کے امکانات کوکم کیا جاسکے۔

٭ان تمام امراض کی ویکسین لگوائیں جوحمل ضائع ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔

٭ہلکی پھلکی ورزش اورمعمول کے کام جاری رکھیں تاہم ضرورت سے زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے گریزکریں۔

٭خودکو پریشانی یا ذہنی دباؤ سے بچانے کی بھرپورکوشش کریں۔

٭روزانہ باقاعدگی سے فولک ایسڈکی گولیاں کھائیں تاکہ خون کے صحت مند سرخ خلیے پیدا ہوسکیں اوربچے کی نشوونما متاثرنہ ہو۔

٭تمباکونوشی سے گریزکریں۔

٭اگرحمل ٹھہرنے سے پہلے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشریا خون کے لوتھڑے بننے کا مسئلہ ہوتو اس کا علاج کروائیں۔

٭کیفین کی حامل مشروبات کا استعمال بالکل کم کردیں۔ دن میں ایک یا دو کپ سے زیادہ چائے ہرگزنہ پئیں۔

٭نارمل وزن برقراررکھنے کی کوشش کریں۔

Safety precautions, useful ways  prevent miscarriages

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x