ٹائیفائیڈ سے بچاؤ

 ٹائیفائیڈ سے بچاؤ

ٹائیفائیڈ بخار سے بچنے کے لیے ان ہدایات پرعمل کریں

٭کھانا کھانے سے پہلے اوربعد میں ہاتھوں کو لازماً دھوئیں۔

٭پانی ہمیشہ ابال کرپئیں۔

٭رفع حاجت کے بعد ہاتھ لازماً دھوئیں۔

٭ریڑھیوں، دکانوں اورہوٹلوں میں ملنے والے کھانوں سے پرہیزکریں کیونکہ بعض اوقات ان کی تیاری میں صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

٭دھوئے یا چھیلے بغیر پھلوں اورسبزیوں کا استعمال نہ کریں۔

٭کچا یا آدھا پکا ہوا گوشت نہ کھائیں۔

٭کچے پھل اورسبزیوں کا تیارشدہ سالسہ (سبزیاں اورپھلوں کا تیارکردہ مخصوص سوس) استعمال کرنے سےاجتناب کریں۔

٭ سفرکے دوران پانی اورکھانے پینے کی اشیاء اپنے پاس رکھیں تاکہ وہ آپ کو راستے میں نہ لینی پڑیں۔

٭اگر کسی ایسے علاقے میں سفر کر رہے ہیں جہاں اس بخار کے ہونے کا خدشہ ہوتو حفاظتی ویکسین ضرورلگوائیں۔

Typhoid prevention, tips to prevent typhoid fever

Vinkmag ad

Read Previous

بلڈ پریشر،غلط تصورات

Read Next

مضبوط ہڈیوں کا ضامن کیلشیم

Leave a Reply

Most Popular