
مسّے اپنی جسامت کے لحاظ سے مختلف اقسام کے ہوسکتے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں
یہ جسامت میں چھوٹا اور ایک سیاہ نقطے کی طرح ہوتا ہے۔ اس کا رنگ بھورا ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر ہاتھ‘پیر یا کہنیوں پر نکلتے ہیں۔
یہ جسامت میں سپاٹ اور ہموارہوتے ہیں اور ان کی رنگت گلابی‘پیلی یا بھوری ہوسکتی ہے۔ یہ مسے چہرے‘گھٹنوں‘بغلوں‘بازوئوں اور ہاتھوں پر گروہ درگروہ نمودارہوتے ہیں۔ عموماً بڑوں کی نسبت بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
یہ زیادہ ترپائوں کے تلوئوں‘ایڑیوں اور پنجوں پر نکلتے ہیں۔ چلنے پھرنے کے دوران جب ان پر وزن پڑتا ہے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور فرد کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ نوکیلے پتھروں پر ننگے پائوں چل رہا ہو اور اس کے پائوں کے نیچے چھالے بن گئے ہوں۔
یہ شکل وصورت میں دھاگے کی طرح اور چمڑے کے رنگ کے ہوتے ہیں اور اکثر چہرے‘ آنکھوں اور ناک پر نکلتے ہیں۔
warts,Common warts, Flat warts, Planter warts, Filiform warts