خشکی کی اقسام

1

خشکی کی اقسام

سردیاں شروع ہوتے ہی دیگرمسائل کے ساتھ سرکی خشکی اوربالوں کے گرنے کا مسئلہ بھی سراٹھانے لگتا ہے۔ اسے صرف سردیوں سے وابستہ کرنا تصویر کا ایک رخ ہے کیونکہ کئی لوگ سارا سال اس کا شکاررہتے ہیں۔ سرکی خشکی مختلف اقسام کی ہوتی ہے۔

خشک کھوپڑی کی خشکی

اس قسم کی خشکی کی بنیادی وجہ سرکی جلد کا خشک ہونا ہے۔ سردیوں میں نمی کی کمی اورخشکی کی زیادتی کی وجہ سے جب جلد خشک ہوتی ہے تو بڑی تعدا د میں لوگ اس مسئلے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کے سدباب کے لئے ضروری ہے کہ جس طرح چہرے یا ہاتھوں کی  جلد کو نم رکھتے ہیں‘ اسی طرح سرکی جلد کو بھی تیل سے نم رکھیں۔ اسے رات بھر بالوں میں لگا رہنے دیں اورصبح کے وقت دھولیں۔

چکنی کھوپڑی کی خشکی

دوسری قسم کی خشکی سرکی جلد میں موجود چکنائی خارج کرنے والےغدود کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ خشکی سردیوں اورگرمیوں‘ دونوں موسموں میں ہوتی ہے۔

جولوگ اس مسئلے سے دوچارہوں‘ انہیں باربارسردھونا پڑتا ہے۔ اگرسرکی جلد صاف نہ رکھیں تواس میں بدبو بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ رطوبت سرکی جلد کے مردہ خلیوں کے ساتھ مل کرخشکی کے بڑے بڑے پیوند لگا دیتی ہے۔ اس کی وجہ سے باربار کھجلی ہوتی ہے ۔ سردیوں کی نسبت گرمیوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس قسم سے متاثر افراد سردھونے سے تقریبا 30منٹ پہلے بالوں میں تیل لگائیں اورپھراسے دھودیں۔

پھپھوندی کی خشکی

ٹینیا کیپیٹس ایک فنگل انفیکشن ہے جو زیادہ تربچوں میں پایا جاتا ہے۔ ایک دوسرے کی کنگھی یا تولیہ استعمال کرنے سے یہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں سرمیں خشکی کے بڑے بڑے پیوند بن سکتے ہیں اورانتہائی صورت میں یہ بیکٹیریل انفیکشن کے ساتھ مل کربڑھ بھی سکتا ہے۔ اس سے سرمیں پیپ والے دانے بن جاتے ہیں جو باربارکھجانے سے زخم میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ اس صورت حال میں ماہرِ امراض جلد سے مشورہ لینا بہترہے۔

بیماری کی وجہ سے خشکی

سرمیں خشکی کسی سکن الرجی یا چنبل وغیرہ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس صورت حال میں سر کی جلد پرزیادہ خلیے بنتے اوراترتے بھی ہیں۔ اترنے پر یہ گرد اورسرسے نکلنے والی چکنی رطوبت سے مل کر خشکی پیدا کرتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پرسرمیں خشکی،خارش  اورچھلکے دارجلد کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایسی جلد کے لئے کوکونٹ آئل بہترین موئسچرائزرکا کام کرتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ اسی صورت میں ڈاکٹرسے مشورہ کرلیں۔

types of dandruff, dry scalp, infection in scalp, oily and dry scalp

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x