رونے کا انداز‘ بچے کا پیغام
بچے کے رونے کی آواز سے ا س کی ضرورت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے رونے کی وجوہات اور انداز درج ذیل ہیں۔
بھوک میں انداز
بھوک لگنے پر بچہ پہلے آہستہ سے رونا شروع ہوتا ہے اور پھر بتدریج اس کی آواز بڑھتی چلی جاتی ہے۔اگر ماں نے ابھی ابھی اپنے بچے کو دودھ پلایاہے تو ٹھیک ہے ورنہ اس بات کا خیال رہے کہ بچہ بھوکا نہ رہے۔ایسے میں اسے دوبارہ دودھ پلائیں۔
درد کی وجہ سے رونا
بچے کا درد کی وجہ سے رونا عام رونے سے مختلف ہوتا ہے۔ اگر وہ درد میں مبتلا ہو تو مسلسل روتا اور چیختا ہے۔ ایسے میں رونے کی آوازمیں تیزی، سختی، غیر سریلا پن اور چھوٹاسا وقفہ ہوتا ہے۔
جب بے چینی رلائے
جب بچہ پریشان ہو تو وہ ہلکی آواز اور وقفوں کے ساتھ بھی رو تا ہے۔ بے چینی کی وجہ سے رونے اور بھوک کے رونے میں فرق ہوتا ہے۔ اس طرح کے رونے میں آواز آہستہ آہستہ بلند ہوتی ہے۔ اس کی کچھ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں
٭ بچہ چاہتا ہے کہ اسے گود میں لیا جائے۔
٭ بچے رحم مادر میں چھوٹی سی جگہ میں ہوتے ہیں اور دنیا میں جب انہیں کھلا ماحول ملتا ہے یا وہ جھولا دیکھتے ہیں تو انہیں ڈرلگنے لگتا ہے۔
٭ گیلی نیپی بھی بچے کی بے چینی میں اضافہ کرتاہے۔
baby cry, type , meaning of cry, what to do
