Vinkmag ad

دمے کی اقسام

دمے کی اقسام

سبب کے تناظر اس مرض کی دو اقسام ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں

٭الرجی والادمہ
٭الرجی کے بغیر دمہ

الرجی والا دمہ

دمے کی یہ قسم بہت عام ہے جس کی ابتدا بچپن سے ہوتی ہے۔ اس میں مبتلا بچے یا ان کے قریبی رشتہ دار کسی خاص چیز سے الر جی کا شکار ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہمارے ملک کے10 سے12فی صد بچے اور پانچ سے سات فی صد بڑے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔بچوں میں یہ مرض بعد میں طویل المعیاد ہو جاتا ہے یا سن بلوغت میں خود بخود غائب ہوجاتاہے۔

الرجی کی وجہ سے دمہ جن چیزوں سے ہوتا ہے‘ ان میں پھول، گھروں کے اندر گرد وغبار میں موجود کیڑے ، جانوروں کی گندگی ،تکیوں اورلحافوں میں بھرے پرندوں کے پر ،مختلف غذائیں اور کیمیائی مادے قابل ذکر ہیں۔ یہ چیزیں سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاکر الرجی کا سبب بنتی ہیں جن سے دمے کا حملہ ہوجاتا ہے۔

الرجی کے بغیر دمہ

ایسے مریضوں کے دمے کی وجہ الرجی نہیں بلکہ وائرس سے ہونے والا انفیکشن ہوتا ہے جو سال بھر یا اس سے زیادہ عرصے تک رہتا ہے۔ دمے کی یہ قسم بڑی عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ خاص طور پر خواتین اس کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

asthma, types, with allergy, without allergy

Vinkmag ad

Read Previous

لیزر

Read Next

غیرموزوں جوتوں کے نقصانات

Leave a Reply

Most Popular