Vinkmag ad

آنکھ میں ککرے

آنکھ میں ککرے

صفائی صحت مند رہنے کے لئے اشد ضروری ہے۔ آج ہم جس ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں‘ وہ کئی قسم کی آلودگیوں کا شکار ہے۔ یہ دیگر بیماریوں کے علاوہ آنکھوں کے امراض جیسے آنکھ میں ککرے کا بھی سبب بنتا ہے۔

ککرے کیا ہیں

دنیا بھر میں 10سے15فی صد لوگوں کی بینائی کے ضائع ہونے کی وجہ اس مرض کو قرار دیا جاتا ہے۔ بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ صفائی کا خاص خیال نہیں رکھتے۔ یہ بیماری ایک بیکٹیریا  کی وجہ سے ہوتی ہے جو آنکھ کے حساس حصے کارنیا اور آنکھ کے سفید پردےکو نشانہ بناتی ہے ۔

پہلا مرحلہ

پہلے مرحلے میں اس مرض کا باعث بننے والا جرثومہ آنکھ میں داخل ہوکر اس کے حساس حصوں میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے ۔ اس کی وجہ سے پپوٹوں کی اندرونی سطح کھردری اور ناہموار ہوجاتی ہے۔ نتیجتاً آنکھ میں شدید درد ہوتا ہے، وہ سرخ ہوجاتی ہیں ‘پلکیں آنکھوں کی طرف مڑ کر تکلیف دیتی ہیں اور بعض اوقات آنکھ کے نرم حصے پھٹ بھی جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تیز روشنی میں آنکھیں بند کر لینے، دل کے تیز دھڑکنے اور بعض اوقات آنکھوں سے خاص قسم کا مواد خارج ہونے کی علامات بھی سامنے آتی ہیں۔

دوسرا مرحلہ

اس میں زخم بھرتے ہیں اوراپنی جگہ پر سخت ہوکر نابیناپن کا باعث بنتے ہیں۔

مرض کی وجوہات

٭ایسے علاقوں میں رہائش پذیر ہونا جہاں گندگی زیادہ ہویا بیت الخلاء کی سہولت موجود نہ ہو۔

٭ایسے انسان کا تولیہ،رومال یا کپڑے وغیرہ استعمال کرنا جو پہلے سے اس مرض کاشکار ہو۔ اس کے ہاتھوں،آنکھوں یا تھوک کو چھونا یا اس کے استعمال شدہ برتن میں کھاناکھانا۔

٭اردگرد کے ماحول میں مکھیوں کا موجود ہونا۔

٭مویشیوں کے ساتھ ایک جگہ پر زندگی گزارنا۔

تشخیصی ٹیسٹ اور علاج

مرض کی علامات کو دیکھتے ہوئے ماہرامرض چشم کچھ تشخیصی ٹیسٹ کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک جِمساسٹیننگ ہے ۔ اس میں کارنیا کے ٹشوکا خوردبینی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ اس بیماری سےآنکھ کوپہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔اس کا علاج ڈاکٹر کی ہدایت کردہ ادویات کا استعمال ہے، جبکہ بعض صورتوں میں آپریشن بھی کیا جاتا ہے ۔

trachoma, eye disease, symptoms, stages, treatment

Vinkmag ad

Read Previous

آنکھوں کی صفائی

Read Next

پاؤں کی صفائی

Leave a Reply

Most Popular