اُف! دانت کا درد

اُف! دانت کا درد

(ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کراچی)

دانتوں کی حفاظت اور مکمل صفائی پر مسلسل توجہ دینی چاہئے تاکہ منہ کی صحت بھی اچھی رہے ۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو دانتوں میں درد ہونے لگتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے دانتوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

٭کھانے کے ایک ایک چمچ ثابت مسور اور ثابت دھنیے کونصف پیالی سرکے یاپانی میں جوش دیں ۔ صبح نہار منہ اور سوتے وقت اس پانی سے کلیاں کیجئے۔ اس سے مسوڑھوں سے پیپ آنے میں افاقہ ہوتا ہے ۔

٭انار کا چھلکا، انار کے پھول، مازوپھٹکری، کتھا(ایک درخت کی چھال کو جوش دے کر بنائی جانے والی پپڑی جسے گھول کر پان پر لگاتے ہیں) اور سنگ جراحت ہم وزن لے کر پیس لیں۔ صبح اور سوتے وقت اس منجن کو دانتوں اور مسوڑھوں پر اچھی طرح لگائیں۔ اسے تقریباً آدھے گھنٹے تک لگارہنے دیں۔

٭لیموں کا رس اور سرسوں کا تیل ہم وزن ملاکر دانتوں پر ملنا فائدہ مند ہے۔

٭اگردانتوں میں درد ہو توایک ایک چائے کے چمچ سونف اور سفید زیرے کو پانی میں جوش دیں۔ جب وہ نیم گرم ہو جائے تواس سے کلیاں کریں۔

٭تلسی کے پتے سیاہ مرچ کے ساتھ پیس لیں اور گولیاں بناکر دانتوں میں درد کی جگہ پر دبا کر رکھ لیں۔

٭لونگ اور دار چینی کا تیل دانت کی تکلیف میں مفید ہے۔

tooth ache, home remedies, healthy teeth

Vinkmag ad

Read Previous

تربوز کے بیج کا جا دوئی استعمال

Read Next

لتھوٹرپٹر کی دریافت

Leave a Reply

Most Popular