پسینے اور بدبو کا علاج

            پسینے اور بدبو کا علاج

ان احتیاطوں کی مدد سے زیادہ پسینے ، اس کی بدبو اوراس کے باعث ہونے والی شرمندگی سے بچا جا سکتا ہے

٭بدبو کی وجہ پسینے والے کپڑے ہوں تو انہیں باقاعدگی سے دھوتے رہیں۔ دھوئے بغیرکپڑوں کو پہننے سے گریز کریں۔ یہ عمل انفیکشن سے بچاؤ میں بھی مدد دے گا۔

٭الکوحل اورکیفین کے حامل مشروبات، مسالے دارکھانوں اورایسی تمام اشیاء سے پرہیزکریں جو بدبو کا باعث بن سکتی ہوں۔

٭گرمیوں میں روزانہ باقاعدگی سے نہائیں۔

٭نہانے کے بعد جسم کو مکمل طور پرخشک کریں اورہلکے کپڑے پہنیں تاکہ ہوا کے گزرکو ممکن بنایا جاسکے۔

٭پسینے کو عارضی طور پرروکنے کے لئے مختلف قسم کی کریمیں، جیل اورسپرے دستیاب ہوتے ہیں ۔ان کا استعمال کریں۔

٭بغلوں اورتولیدی اعضاء کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اورکوشش کریں کہ انہیں خشک رکھا جائے۔

٭جہاں تک ممکن ہومناسب حد تک ٹھنڈے ماحول میں رہیں۔

٭اگرآپ کو یہ مسئلہ زیادہ ہے تو اپنے پاس ایسا چھوٹا پنکھا رکھیں جسے ایک جگہ سے دوسری جگہ با آسانی منتقل کیا جاسکے۔

Tips to deal with smell and sweat, how to get rid of smell and sweat

Vinkmag ad

Read Previous

پسینے کی سائنس

Read Next

منکی پوکس

Leave a Reply

Most Popular