حمل کی پہلی سہ ماہی متلی سے بچاؤ‘ مگر کیسے

1

حمل کی پہلی سہ ماہی
متلی سے بچاؤ‘ مگر کیسے

ماں بننا شادی شدہ خواتین کے لئے زندگی کا بہت ہی خوش کن اورخوبصورت احساس ہوتاہے۔ تاہم یہ احساس اپنے ساتھ کچھ جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیاں بھی لاتا ہے۔ مثال کے طورپرخواتین کوحمل کے ابتدائی دنوں میں اکثرقے ٗ ابکائی اورمتلی کی شکایت ہوتی ہے۔ ایسا جسم میں ہارمونزکی تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

یہ شکایت بالعموم حمل کے ابتدائی دنوں میں زیادہ ہوتی ہے تاہم کچھ خواتین میں یہ حمل کے سارے عرصے میں برقراررہتی ہے۔ اس کے باعث انہیں معمول کے کاموں میں بھی دقت کا سامنا ہوتا ہے۔ اس شکایت سے نپٹنے کے لئے خواتین مختلف ٹوٹکوں کا سہارا لیتی ہیں۔ ان سے وقتی طورپرحالت بہترہوجاتی ہے۔
اس کےعلاوہ انہیں مخصوص خوشبوئیں اورکھانے برے لگنے لگتے ہیں۔ ان سے بھی انہیں متلی اور قے ہونے لگتی ہے۔ ایسی صورت میں بہترہے کہ ان چیزوں سے دوررہیں۔ ان تکالیف سے بچنے کے لئے ماہرامرض زچہ و بچہ سے مکمل رابطے میں رہیں۔ حمل کے دوران اس عمومی شکایت اوراس کے تدارک کے لئے درج ذیل ہدایات پرعمل کریں

ادویات کا استعمال

حمل کے ابتدائی تین ماہ تک فولک ایسڈ استعمال کریں بلکہ بہترہے کہ حمل ٹھہرنے سے پہلے ہی استعمال شروع کردیں۔ اس سے وہ بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رہیں گی ہیں۔ معدے کی جلن ٗ قے اورمتلی سے بچنے کیلئے کچھ ادویات بھی موجود ہیں‘ تاہم انہیں اپنے معالج کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

مناسب خوراک استعمال کریں

٭دوران حمل کھانے میں احتیاط کریں۔ ایک ہی وقت میں پیٹ بھرکرکھانا کھانے کی بجائے کم مقدارمیں اورتھوڑے تھوڑے وقفے سے کھائیں۔

٭جلد ہضم ہونے والی غذا کھائیں۔ ایسی خوراک سے پرہیز کریں جس سے بدہضمی کا اندیشہ ہو۔

٭تیزمصالحہ داراورچٹ پٹی چیزیں ہرگزاستعمال نہ کریں۔ ان سے معدے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے جس کے باعث قے اورمتلی ہو سکتی ہے۔

٭کیفین اورکولامشروبات کے استعمال سے بھی گریز کریں۔

٭زیادہ مقدارمیں پانی پئیں‘ تازہ پھل کھائیں یا ان کا جوس بنا کرپئیں۔

٭پانی‘ کھانے کے دوران پینے کی بجائے اس سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے پیئیں۔

صبح کے وقت ابکائی اورقے آتی ہو تو تھوڑی مقدارمیں معیاری میٹھے بسکٹ استعمال کریں۔ بازار میں ایسے بسکٹ بھی دستیاب ہیں جن میں ادرک اورزیرہ ہوتا ہے۔ یہ بھی قے اورمتلی میں مفید ہیں۔

٭ادرک اورلیموں کی چائے پینا بھی اس سلسلے میں مفید ہے۔

اپنے آرام کا خیال رکھیں

٭ایسے سخت کام نہ کریں جن سے آپ تھک جائیں۔

٭جب بھی تھکاوٹ محسوس ہو‘ تھوڑی دیر کے لئے لیٹ جائیں۔

دوپہرکے کھانے کے بعد تھوڑی دیرکے لئے سوجائیں۔

٭رات کے دوران بھرپورنیند کریں۔ اگر رات کے وقت صحیح نیند نہیں آتی تومعالج سے مشورہ کریں۔

ورزش کریں

٭حاملہ خواتین کیلئے ورزشیں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں لہٰذا تازہ ہوا میں صبح کی سیرکریں۔

٭دوپہراوررات کے کھانے کے بعد چہل قدمی ضرورکریں۔ ان کے علاوہ اگر ورزشیں کرنی ہوں تواپنے معالج کے مشورےسے کریں۔

pregnancy care, avoid vomiting in pregnancy, rest, exercise, healthy diet, folic acid

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x