دائمی قبض سے پریشان

دائمی قبض سے پریشان

 اس مسئلے کے سدباب میں یہ ہدایات معاون ثابت ہوسکتی ہیں

٭روزانہ اتنا پانی ضرورپیئیں جو پیشاب کو ہرطرح کی بدبو اورپیلے پن سے پاک کر دے۔

٭فائبرسے بھرپورغذا مثلاً تازہ سبزیاں، پھل( چھلکے سمیت) اورہول گرین سیریل روزانہ استعمال کریں۔ یہ چیزیں جلد ہضم ہوتی ہیں۔

٭خوراک میں سیب، کیلا، گاجریں، چقندر، بھنڈی، گوبھی، کھٹے پھل ، پھلی یا دانوں والی ترکاری، جئی، جواورنباتاتی گوند وغیرہ کا استعمال کریں۔

٭اسپغول بھی نظام انہضام کی اصلاح کے لئے فائدہ مند ہے۔ ایک گلاس پانی کے ساتھ دو کھانے کے چمچ اسپغول روزانہ لیں۔

٭قبض دورکرنے کے لئے آلو بخارا اورانجیر کا استعمال بھی مفید ہے۔

٭چاول یا گوشت زیادہ کھانے سے بھی یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ ان کھانوں کی کم مقدارلیں اوران کے ساتھ سلاد ضرورکھائیں۔

٭ورزش نظام انہضام کی اصلاح کا بہترین طریقہ ہے۔ روزانہ 20 سے 30 منٹ واک کریں۔

prevention of constipation, fiber rich diet, water intake, exercise, avoid meat and rice

LEAVE YOUR COMMENTS