آنکھیں بنائیےاوربھی پرکشش
انسان کو عطا کی گئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت آنکھیں بھی ہیں جن کی بدولت ہمیں دنیا رنگین اورحسین نظرآتی ہے۔ انہی کی مدد سے ہم اردگرد کی چیزوں اوراپنے پیاروں کو دیکھ پاتے ہیں۔ آنکھیں نہ صرف حسین نظارے دیکھتی ہیں بلکہ دیکھنے میں خود بھی حسین اور قدرت کا شاہکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں اس عضوپرشاعروں نے بہت خوبصورت شاعری تخلیق کی ہے۔ آئیے آج ہم آپ کو انہیں مزید پرکشش بنانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔
بھنوؤں کا خیال رکھیں
جب بھی آنکھوں کی خوبصورتی کی بات کی جاتی ہے توبھنوؤں کا خیال سب سے پہلے آتا ہے۔ ہمیشہ کوئی اچھی بیس یا فاؤنڈیشن استعمال کرنے کے بعد اپنی بھنوؤں کواپنے سکن کلرکے مطابق براؤن یا کالی پنسل یا پھرمسکارے سے ہلکا سا برش کریں۔ بھنوؤں کوضرورت سے زیادہ پتلا کرنے سے گریزکریں۔
آنکھوں کے گرد ہلکوں کے لیے
آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکوں سے نجات کے لئے رات کوجلدی سوئیں اورصبح جلدی اٹھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنی غذا میں پھل اورسبزیوں کوشامل کرنے سے چہرہ مزید نکھرجاتا ہے ۔اگر آپ فوری طورپر ہلکوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تواچھا کنسیلر استعمال کریں۔ خیال رکھیں کہ اس کا رنگ فاؤنڈیشن سے ذرا ہلکا ہو۔ اس سے کافی حد تک آنکھیں خوبصورت نظرآئیں گی۔
پلکوں کوجاذب نظربنانا
بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی پلکیں گھنی اورلمبی ہوں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مسکارے کی خالی بوتل میں کاسٹرآئل بھرلیں اور رات کو سونے سے پہلے ہلکا سا اپنی پلکوں پرلگائیں۔ کچھ ہی عرصے میں وہ گھنی اورلمبی نظر آنے لگیں گی۔
چھوٹی آنکھوں کو قدرے بڑا بنائیں
سردیوں کے موسم میں سافٹ یعنی ہلکا میک اپ اچھا لگتا ہے۔ آنکھوں کو بڑا دکھانے کے لیے کالی پنسل آنکھ کے نیچے اورپلکوں کے اندر کی لائن پراستعمال کی جاسکتی ہے۔ ایسا کرنے سے آنکھیں زیادہ واضح نظرآئیں گی۔ انہیں مزید نمایاں کرنے کے لئے آپ ان کے آخر میں شمر بھی لگا سکتے ہیں۔
tips to enhance eye beauty, eye lashes, castor oil
