تھائی رائیڈ سکریننگ

تھائی رائیڈ سکریننگ

تھائی رائیڈ کی سکریننگ کے لیے’’ٹی ایس ایچ‘‘ ٹیسٹ کیا جاتا ہے تاکہ اس ہارمون کی کمی بیشی کو جانچا جا سکے۔ اس کو کسی بھی وقت کروایا جا سکتا ہے یعنی اس میں مریض کے خالی پیٹ ہونے کی شرط نہیں۔ مریض کو چاہئے کہ معالج کو ٹیسٹ کی رپورٹ دکھاتے وقت بیماریوں کی فیملی ہسٹری اورزیرِاستعمال دواؤں سے آگاہ کرے ۔ یہ ٹیسٹ خون کے نمونے کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ اگر اس ہارمون کی سطح نارمل ہو تو ٹھیک ورنہ ڈاکٹر حضرات مزید ٹیسٹ تجویزکرتے ہیں۔

 قابل توجہ امور

٭اگرکسی فرد کے خاندان میں یہ بیماری پہلے سے موجود ہوتو اس کے افراد یہ ٹیسٹ لازماً کروائیں ۔

٭منشیات کا استعمال اس غدود کے کم یا زیادہ فعال ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے ایسی عادات سے گریزکریں۔

٭پیدائش کے بعد ہربچے کا تھائی رائیڈ ٹیسٹ لازمی کروائیں۔ یہ بیماری ان کی ذہانت اورنشوونما سمیت پوری زندگی کو متاثرکرسکتی ہے۔ بروقت تشخیص کے بعد علاج سے اس پرقابو پایا جا سکتا ہے۔

 ڈاکٹر کی ہدایات پرعمل کریں اورتجویزکردہ ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

thyroid test, thyroid screening

Vinkmag ad

Read Previous

کیا دوران حمل سیڑھیاں چڑھنا خطرناک ہے؟

Read Next

ناشتہ نہ کرنے سے وزن کم ہوجاتا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular