پتلے بال، خیال کیسے رکھیں

4

پتلے بال، خیال کیسے رکھیں

بالوں کوگھنا اورچمک دار کیسے رکھا جائے؟  کیا خوراک، تیل لگانے اورگھریلو ٹوٹکوں سے ایسا کیا جا سکتا ہے اور وہ کون سے عوامل ہیں جو ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں

عام طورپر بالوں کی ساخت اوران کی لمبائی موروثیت کی بنیاد پرہوتی ہے۔ اگروہ لچکدارہوں اوران کا قدرتی رنگ بھی برقرارہے تو ہم انہیں صحت مند بال کہیں گے۔ موروثی طورپرکسی کے بال کم یا زیادہ ہوتے ہیں لیکن اگران میں اوپر ذکرکردہ خصوصیات ہوں تو وہ صحت مند ہی کہلائیں گے۔ خواتین بہت سے کام بالوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کرتی ہیں لیکن حقیت میں وہ بعد میں ان کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

٭خواتین میں بالوں کو سکھانے یا سٹائلنگ کے لیے بلوورزاوربلوڈرائی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ بالوں کی ساخت قدرتی طورپرایسی ہوتی ہے کہ وہ گرمی برداشت نہیں کرسکتے اوراگرانہیں یہ مسلسل پہنچائی جاتی رہے تو وہ خراب ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اس لیے ان چیزوں کے زیادہ استعمال سے بچنا چاہئے۔

٭جسم میں اگر کسی غذائی جزوکی کمی واقع ہوجائے تواس کا اثربالوں پربھی پڑتا ہے۔ اس لیے غذا کا خیال نہ رکھنے‘ ذہنی تنائو کا شکار رہنے اور ضرورت سے زیادہ ڈائٹنگ کرنے سے بھی بالوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

٭بال دھونے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا مساج ان کی چمک اور خوبصورتی کے لیے مفید ہے۔ہمارے ملک میں یہ مفروضہ عام ہے کہ دویا تین تیل ملا کربالوں پر لگائے جائیں تو اس سے بال زیادہ اچھے ہوجاتے ہیں۔ان سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک تیل ایک وقت پرلگائیں اور دوسرا دوسرے وقت پر‘ اس لیے کے مختلف تیلوں میں مختلف کیمیکلز پائے جاتے ہیں۔ان کو ملانے سے ان کے اثرات پر فرق پڑ سکتا ہے۔

٭بالوں کو کسی بھی برانڈڈ شیمپو سے ہفتے میں کم ازکم دو مرتبہ ضروردھوئیں۔

٭دھوپ میں شامل الٹراوائلٹ شعاعیں بالوں کو نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا دھوپ میں ننگے سر زیادہ دیر مت رہیں۔

 ٭ایسا کنگھا استعمال کریں جس کے دندانوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہواورجن کی نوکیں گول ہوں۔

٭گیلے بالوں میں برش ہرگزنہ کریں۔ پہلے بالوں کے آخری سرے سے کنگھا کریں اورجیسے جیسے بال سلجھتے جائیں‘ اوپر کی طرف آتی جائیں۔

thin and weak hair treatment, how to make hair strong, Thin hair care

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x