خون کا سرطان

0

خون کا سرطان

خون کا سرطان مہلک بیماری ہے. یہ خون،ا س میں موجودخلیوں ‘ ریڑ ھ کی ہڈی میں مو جودمواد اور لمفی نظام کو نشا نہ بنا تی ہے ۔

مرض کی علامات

خون کے سرطا ن کی ابتدائی تشخیص ما ہر امرا ض خون (ہیماٹالوجسٹ)اور ما ہر امراض سرطان ( اونکو لوجسٹ) کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ظاہری علامات اس مرض کی موجودگی کا پتہ دیتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں

٭ مسوڑھوں، ناک، منہ اور زخموں سے خون کا غیر معمولی طور پر رِسنا  پلیٹ لیٹس کی مقدار میں خا صی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

٭جوڑوں پر سوجن سے مریض کاجسم اور ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ معمولی دبائو سے بھی ٹوٹنا شروع ہو جا تی ہیں۔

٭ رات کے وقت بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔

٭مریض کو وقتاًفوقتاً متلی کی سی کیفیت کااحساس ہوتا ہے ۔ سردرد کے علاوہ اسے کمر کے نچلے حصے میں درد یا شدیددبائو محسوس ہوتا ہے ۔

٭ مریض کو وزن میں کمی کے علاوہ دھندلی نظر یا بینائی کے مسا ئل کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

٭خون کے سرطان کی وجہ سے مریض کو مختلف قسم کے انفیکشنز ہو سکتے ہیں اور رفع حاجت کے دوران بھی مسا ئل کا سامنارہتاہے ۔

blood cancer, symptoms, excessive bleeding, infections

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x