Vinkmag ad

پسینے کی بدبو‘ شرمندگی توبہ توبہ

پسینے کی بدبو‘ شرمندگی توبہ توبہ

٭میں اپنے پسینے سے آنے والی ناگوار بُو سے بہت پریشان ہوں۔ میں اپنی صفائی ستھرائی کا بہت خیال رکھتا ہوں مگر بچپن سے چمٹا یہ مسئلہ جان چھوڑنے کو ہی نہیں آتا۔ ہر قسم کے باڈی سپریز اور پرفیومز وغیرہ خرید خرید کر تھک چکا ہوں مگر کوئی بھی چیزمجھے اس سے نجات نہیں دلا سکی۔ مجھے بتائیے کہ میں کیا کروں۔

٭٭سب سے پہلے تو لہسن اور پیاز سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ 40دن تک روزانہ نہار منہ شہد اور عرقِ گلاب کا ایک گھونٹ پیئیں۔ آپ ڈیوڈرنٹ کو باہر جانے سے تھوڑی دیر پہلے لگانے کی بجائے روزانہ رات کو نہا کر لگا ئیں۔اگر ہم اسے دن کولگائیں تو دھوپ میں نکلتے ہی اس کا اثر ختم ہو جاتا ہے لہٰذا بہتر یہی ہوتا ہے کہ اسے باہر جانے سے کافی دیر پہلے لگا لیا جائے۔

ایک آسان سی ٹپ بھی ہے۔ 100ملی لیٹر پانی میں ایک چائے کا چمچ میٹھا سوڈا مکس کر کے سپرے تیار کر لیں۔ ایسی جگہوں پر جہاں پسینہ زیادہ آتا ہو‘ باہر جانے سے پہلے سپرے کر لیا کریں۔

sweat & smell, reason, things to avoid

Vinkmag ad

Read Previous

روزانہ درکار کیلوریز

Read Next

کشمیری چائے

Leave a Reply

Most Popular