مردہ بچوں کی پیدائش

بچہ پید اہونے کے بعد سانس نہ لے تو اسے ’سٹِل برتھ‘ کہتے ہیں۔ حمل کے 24 ہفتوں بعد بچہ ماں سے الگ ہونے کے بعد بھی زندہ رہنے سے قابل ہوجاتا ہے۔ اس عرصے کے بعد اگر بچہ کسی بھی مرحلے میں مر جائے تووہ اس ضمن میں شمارہوتا ہے۔

وجوہات کیا ہیں

٭ماں کا غذائی کمی کا شکار ہونا

٭دوران حمل شوگر کی زیادتی

٭ہائی بلڈ پریشر

٭موٹاپا

٭عمر کی زیادتی

٭انفیکشنز

٭طبی سہولیات کی کمی

٭ڈیلیوری کے وقت مسائل

٭حمل کا دورانیہ 42ہفتوں سے بڑھ جانا

صحت مند بچوں کی پیدائش کے لئے کیا کریں

٭ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشرکو کنٹرول کریں۔

٭ذیابیطس ہو تو ڈاکٹرکے مشورے سے ماہرغذائیات سے ڈائٹ پلان بنوائیں اوراس پرعمل کریں۔

٭موٹاپا براہ راست حمل کومتاثرنہیں کرتا مگراس کے باعث ذیابیطس اورہائی بلڈ پریشر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جو بچے کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ اس لئے دیگر خواتین بالعموم اورجن کا وزن پہلے ہی زیادہ ہووہ بالخصوص احتیاط کریں۔

 ٭انفیکشنزسے بچاؤ کے لئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق اپنی ضروری ویکسی نیشن کروائیں۔

٭دوران حمل معائنہ کرواتی رہیں۔

٭ممکن ہو تو35 برس کی عمر تک اپنی فیملی مکمل کر لیں۔

٭کھانے پینے اورمناسب آرام کا خاص خیال رکھیں۔

٭باربارڈاکٹرنہ بدلیں۔ ایسا کرنا ضروری ہو تو نئی ڈاکٹر کواپنی ہسٹری سے آگاہ کریں۔

٭زچگی کے لئے ایسے ہسپتال کا انتخاب کریں جہاں ڈلیوری سے متعلق ممکنہ خطرات سے بروقت نپٹنے کا انتظام ہو۔

٭گھرمیں زچگی ہو رہی ہو تو پہلے سے ایسے انتظامات کریں  کہ ہنگامی صورت حال میں بروقت ہسپتال پہنچا جا سکے۔

Still birth, why are babies born still, how to prevent still birth, murda bachon ki paidaish kyun hoti hai

Vinkmag ad

Read Previous

ہر ساتویں شخص کا مرض کیا ہے

Read Next

Curb unhealthy habits to ease stomach problems

Leave a Reply

Most Popular