گلے میں سوزش

6

گلے میں سوزش

گلے کی سوزش وہ کیفیت ہے جس میں مریض کے فیرنکس یعنی نرخرے میں سوزش ہوجاتی ہے۔ نتیجتاً مریض کے گلے میں درد ہوتا ہے۔

کرنے کے کام

وائرس کے باعث ہونے والی گلے کی سوزش میں بالعموم ادویات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ذیل میں بیان کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل اس سلسلے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے

٭اگرخوراک نگلنے میں مشکل ہورہی ہو توباآسانی نگلی جانے والی نرم غذائیں کھائیں۔

٭وافرمقدار میں پانی یا دیگر مائع جات کا استعمال کریں کیونکہ گلا خشک ہونے کے باعث بھی درد کر سکتا ہے۔

٭سردیوں میں ہیٹر کے باعث کمرے کی فضاء خشک ہوجاتی ہے۔ اس میں نمی برقراررکھنے کے لئے ہیومیڈیفائرکا استعمال کریں ۔

٭اگر بچہ ایک سال سے زیادہ عمرکا ہوتو اْسے شہد دیں۔ یہ کھانسی میں بھی معاون ثابت ہوگا ہے۔ بڑے بچوں کو نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کروائیں۔

٭بند ناک گلے میں درد کا باعث بنتی ہے۔ نمکین محلول کے ساتھ نتھنے صاف کرنے سے گلا صاف ہوجاتا ہے۔

pharyngitis, sore throat, useful tips for sore throat

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x