گلے میں خراش‘ کھانسی اور چاول
بعض افراد کا خیا ل ہے کہ گلے میں خراش یا کھانسی کی صورت میں چاول نہیں کھانے چاہئیں کیونکہ یہ معاملے کو مزید بگاڑ دیتے ہیں۔ حقیقت کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں
عمومی تاثر کے برعکس چاولوں کا گلے کی خرابی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ نہ تو بلغم پیدا کرتے ہیں اورنہ ہی انہیں کھانے سے کھانسی ہوتی ہے۔ چاول اوراناج وہ بنیادی اجزاء ہیں جو ہماری روزانہ کی کیلوریز(توانائی) کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔ گلے کی خرابی زیادہ تر انفیکشن اور تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایسے میں چاول چھوڑنے کا کوئی جواز نہیں۔
sore throat, cough and rice, myth, can rice worsen sore throat and cough

Tags: کھانسی چاول