ٹینشن اور اینگزائٹی سے نپٹنے کے لئے کچھ تجاویز

اینگزائٹی اورذہنی تناؤکا سامنا بعض افراد کو مخصوص صورتوں میں ہوتا ہے جبکہ کچھ مستقلاً ان کا شکار رہتے ہیں۔ اگرچہ دونوں کیفیات کی کچھ علامات ملتی ہیں تاہم ان میں کچھ فرق بھی ہے۔ تناؤ ذہن یا جسم پرایک بوجھ ہے جس کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔ وہ واقعات یاحالات جو مایوسی یا گھبراہٹ کا احساس دلائیں، اس کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس کے برعکس اینگزائٹی، خوف اورپریشانی کا احساس ہے۔ یہ ذہنی تناؤکے ردعمل کے طورپرپیدا ہوسکتا ہے اوربعض اوقات بغیرکسی وجہ کے بھی ہوتا ہے۔ اس کا دورانیہ زیاد ہ ہوتا ہے۔

کرنے کے کام

٭آہستہ آہستہ لمبا سانس لیتے ہوئے چارتک گنتی گنیں اورپھراسے باہرنکالتے ہوئے بھی اتنی ہی گنتی کریں۔

٭پھرآہستہ آہستہ 10 تک گنتی گنیں اورپھراسی عمل کودہرائیں۔

٭1-2-3-4-5کی تکنیک پرعمل کرنے سے بے چینی پیدا کرنے والے خیالات سے توجہ ہٹے گی اور ذہن پرسکون ہوگا۔ اس کے لئے پہلی ارد گرد موجودپانچ چیزوں مثلاً قلم، کتاب یا کسی شخص کو دیکھیں۔ پھرچارچیزوں مثلاً بالوں، کپڑوں یا زمین کو چھوئیں اوران کی ساخت کو محسوس کریں۔ اس کے بعد تین آوازوں مثلاً چڑیوں کا چہچہانا، قدموں کی آواز یا گفتگو کوغورسے سنیں۔ اب ان دو چیزوں کو یاد کریں جن کی خوشبو ہو مثلاً صابن یا پھول۔ پھراس خوشبو کو محسوس کریں۔ آخرمیں ایک چیز کھائیں اوراس کے ذائقے پرغور کریں۔

٭آئینے کے سامنے کھڑے ہو کرخود سے پوچھیں کہ جس بات پرآپ اتنا زیادہ پریشان ہورہے ہیں، کیا وہ اتنی اہم ہے بھی یا نہیں۔ دوسری بات یہ کہ کیا وہ آپ کے اختیار میں ہے یا نہیں۔ اگرجواب نفی میں ہوتوخود کو سمجھائیں کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اگر جواب ہاں میں ہو توخو د کو تسلی دیں کہ آپ حالات کو ٹھیک کرنے کی پوزیشن میں ہیں اوراس کے لئے پوری کوشش کریں گے۔

٭کسی قریبی اور بھروسے کے قابل شخص سے اپنے مسائل بتائیں۔

٭بعض خوشبوئیں(مثلاً قدرتی تیلوں یا پھولوں کی خوشبو) اینگزائٹی دورکرنے میں مدد دینے والے خلیوں کو فعال کرتی ہیں۔ اس لئے ان کی مدد ملیں۔

دیگر ہدایات

٭یوگا یا میڈی ٹیشن کو معمول بنائیں، مساج کروائیں یا ریلیکس ہونے کی تکنیک آزمائیں۔ جب ذہن اورجسم پرسکون ہوگا تو ذہنی تناؤ اوربے چینی خود ختم ہوجائے گی۔

٭بھوک کا بھی نفسیاتی کیفیات سے تعلق ہے، اس لئے کھانا وقت پرکھائیں۔ اپنے پاس صحت بخش اورتوانائی فراہم کرنے والے سنیکس رکھیں۔

٭کیفین کی مقدارکم کر دیں۔

٭الکوحل یا تمباکونوشی سے گریزکریں، اس لئے کہ یہ بے چینی کو بڑھا سکتے ہیں۔

٭کسی شخص یا حالات سے متعلق منفی خیالات کا غلبہ ہوتو ان کا کوئی مثبت پہلوتلاش کرنے کی کوشش کریں۔

٭ایک ڈائری میں ان تمام عوامل کو درج کریں جوان کیفیات کا سبب بنتے ہیں تاکہ دوبارہ جب ان کا سامنا ہوتوان سے بہترطور پرنپٹا جاسکے۔

٭اگرنیند معیاری ہوتوجسم اورذہن تروتازہ رہتے ہیں۔ اس کے لئے رات کی نیند زیادہ بہتر ہے۔

٭روزانہ کم از کم 10منٹ واک کریں یا اپنی سہولت کے مطابق ورزش کریں۔ اس سے اینڈورفن ہارمون خارج ہوتا ہے جوموڈ کوکنٹرول کرتا ہے۔

٭رضاکارانہ کام میں حصہ لیں۔ اس سے توجہ بٹی رہے گی ۔

٭دن میں اپنے لئے کچھ وقت نکالیں۔ اس دوران آرا م کریں تاکہ ذہن پرسکون ہو اورچاہیں تو اپنی پسند کی کوئی سرگرمی کرلیں۔

٭اگر ان کیفیات کا سبب کوئی بیماری ہو تو اس کا علاج کروائیں۔ اگر یہ ادویات کے سائیڈ افیکٹس کی وجہ سے ہو تو ڈاکٹرکو آگاہ کریں۔

stress and anxiet management tips, how to deal with stress and anxiety, bechaini aur stress mai kya karein

Vinkmag ad

Read Previous

وہ پانچ ٹِپس جو آپ کی یادداشت کو بہتر بنا سکتی ہیں

Read Next

پیٹ کی گُڑ گُڑ کو کیسے ختم کریں

Leave a Reply

Most Popular