1

سموگ

سموگ کو سمجھنے کے لئے فوگ کو سمجھنا ضروری ہے۔ موسم سرما میں صبح کے وقت آسمان پر پھیلی بادل کی چادرفوگ یا دھند کہلاتی ہے۔ یہ آبی بخارات کی ہی ایک شکل ہے جوسورج طلوع ہونے پرگرم ہونے کی وجہ سے اپنا وجود کھو دیتی ہےاورفضا صاف ہوجاتی ہے۔ اس کے برعکس سموگ فضا میں شامل مختلف قسم کے زہریلے مادوں اورآبی بخارات کا آمیزہ ہے۔ یہ آمیزہ وزنی ہونے اورفضا میں پانی کی کمی کی وجہ سے فضائی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ سورج طلوع ہونے کے باوجود یہ آلودگی ختم نہیں ہوتی۔

سموگ میں صنعتی کارخانوں کی فضائی آلودگی‘ گاڑیوں کا دھواں‘بھٹوں اورزرعی زمینوں میں چاول کی فصل کے گھاس پھونس کو جلانے سے پیدا شدہ دھواں شامل ہے۔

مختلف ممالک میں فضائی آلودگی کی کمی بیشی کو ماپنے کے لئے ایئرکوالٹی انڈیکس میپ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ کسی علاقے میں فضا کی نوعیت کیسی ہے۔

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ لاہور میں سموگ کا سبب انڈیا میں موجود صنعتی کارخانے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔ اس کی بنیادی وجوہات دوہیں جن میں سے پہلی چاول کی فصل کی ایک ہی وقت میں کٹائی اوردوسری بارشوں کا نہ ہونا ہے۔ زہریلے مادے فضا میں ہروقت موجودرہتے ہیں جنہیں بارشیں صاف کردیتی ہیں۔ تاہم خشک سالی کی وجہ سے یہ مسئلہ زیادہ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

صحت پرمنفی اثرات

سموگ میں زیادہ وقت گزارنے یا سانس لینے سے اس میں موجود زہریلے مادے مثلاً کاربن مونوآکسائیڈ، سلیکان اورنائٹروجن پھیپھڑوں اور آنکھوں کو بہت زیادہ متاثرکرتے ہیں۔ اس کی واضح علامات میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، سینے میں جلن، آنکھوں میں سرخی،جلن اورآنکھوں سے پانی نکلنا شامل ہیں۔

smog, what is smog, effects of smog

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x