چنبل Psoriasis سے نجات کے 10 طریقے

160

aloe vera

1۔گرم پانی سے غسل کرنے کے بعدتھوڑا سا ویجی ٹیبل آئل پانی میں شامل کریں اورجسم کے متاثرہ حصے کو مزید پانچ منٹ کے لئے اس میں بھکو دیں۔
2۔جئی(Oat) کا آٹا خارش سے نجات کے لئے مو¿ثر ٹوٹکا ہے۔اسے پانی میں شامل کرکے آمیزہ سابناکر متاثرہ حصے پر ڈالیں۔
3۔غسل کے بعد جسم پر ایسی موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں جس میں بابونہ(Chamoline) موجود ہو۔یہ جلد کو خشکی اور پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
4سوزش سے بچنے کے لئے روزانہ  10 سے15 منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔
5۔ ٹی ٹری آئل(ایک مخصوص درخت کا تیل ) کو جسم پر لگانا خارش سے نجات دلانے کے علاوہ جلد کو نرم و ملائم بھی رکھتا ہے۔

6۔السی کے تیل کو کھانوں یا کھانے کی دیگراشیاءمیں شامل کرکے استعمال کریں۔
7۔خشکی کی زیادتی کے باعث جلد پپڑیوںکی صورت میں اترنے لگتی ہے۔اس سے نجات کے لئے پٹرولیم جیلی کا استعمال فائدہ مند ہے۔
8۔مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال یا ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے جلد کی سوزش سے آرام ملتا ہے۔
9۔ خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کے لئے متاثرہ حصے پر کوارگندل (aloe vera)کا گودا لگائیں۔
10۔ذہنی دباو پیدا کرنے والے حالات سے بچیں۔اس کے لئے ورزش یا چہل قدمی کو اپنی عادت بنائیں ۔

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts