Vinkmag ad

 برسات میں جلد کی حفاظت

انسانی جلد نہایت ہی حساس شے ہے جو بیرونی اثرات‘ خصوصاً موسمی اثرات کوبراہ راست اور فوراً قبول کرتی ہے۔ اس پر گرمی دانے عموماً اس وقت نکلتے ہیں جب موسمِ گرما میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ حبس کے مہینوں میں مضر صحت بیکٹریا کی نشوونما میں تیزی آجاتی ہے۔ دوسری طرف برسات کے موسم میں پسینہ بھی زیادہ آتا ہے۔ یہ دونوں عوامل گرمی دانوں کے نکلنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

کرنے کے کام

٭گرمی دانوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگرمی سے بچیں۔ دھوپ میں کم سے کم جائیں۔

بچوں کو دانے نکلے ہوں توانہیں روزانہ نہلائیں۔ پھر بغلوں‘ رانوں اورکانوں کے عقبی حصوں کو بالخصوص تولیے سے اچھی طرح خشک کریں۔

٭نہلاتے ہوئے خیال رکھیں کہ بچوں کے کان یا منہ میں گندا پانی نہ جائے کیونکہ اس موسم میں انفیکشن بہت جلد اورآسانی سے ہوجاتا ہے۔

٭خود بھی ایسے کپڑے پہنیں اوربچوں کو بھی پہنائیں جو پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

٭دن میں کم از کم ایک بارکپڑے ضرور تبدیل کریں کیونکہ پسینے میں نمکیات شامل ہوتے ہیں جو جسم کے ساتھ لگنے پرجِلد کو خراب کر سکتے ہیں۔

٭برسات میں نائیلون اورمصنوعی دھاگوں سے تیارشدہ کپڑوں کے استعمال سے گریز کریں۔

٭گرمی دانوں پرخارش نہ کریں ورنہ ان پر زخم بن جائیں گے۔

٭برسات کے موسم میں بچے گندے پانی میں نہاتے ہیں جس کی وجہ سے جِلدی امراض بڑھ جاتے ہیں۔ اس لئے بچوں کو نہلا کر ان کے جسموں پرسرسوں کے تیل سے ہلکی سی مالش ضرور کریں۔ اس میں گندھک موجود ہوتی ہے جو جِلدی امراض کیلئے انتہائی مؤثر ہے۔

٭جِلد پرظاہرہونے والے امراض کےعلاج میں زِنک کا کردار بہت اہم  ہے۔ لہٰذا اگربرسات میں یا اس سے قبل زنک کا کوئی سپلیمنٹ ماہر امراض جِلد کے مشورے سے استعمال کر لیا جائے تو جِلدی امراض سے بڑی حد تک بچاؤ ہوجاتا ہے۔

٭نیم ایک بہترین اینٹی سیپٹک ہے جس کی افادیت جدید سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔ برسات کے موسم میں نیم کے پتوں کو جوش دے کرپانی کوٹھنڈا کر کے نہانا جِلد کے امراض مثلاً خارش‘ پھنسیوں اورگرمی دانوں میں مفید ہے۔

٭نیم کے پتوں کو سائے میں خشک کرکے پاؤڈربنا کررکھ لیں۔ یہ پاؤڈردانوں پرچھڑکنے سے خارش سے نجات ملتی ہے۔

صحت‘ قدرت کی ان گنت نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ہے۔ اس لئے اس کی خاص طورپرقدر کریں۔ ہرموسم کا اپنا ایک مزہ ہے۔ اپنی اور اپنے بچوں کی صحت سے متعلق تھوڑی سی احتیاط کرلی جائے تو ساون کی رم جھم کا بھرپورمزہ لیا جا سکتا ہے۔

monsoon skin care, monsoon skin diseases , tips to prevent monsoon diseases 

Vinkmag ad

Read Previous

آلہ سماعت کا محفوظ استعمال

Read Next

ٹی بی

Leave a Reply

Most Popular