3

چھوٹا قد

دنیا میں خوبصورتی کے مختلف معیارات میں سے ایک لمبا قد بھی ہے۔ یوں تولمبے افراد کے لئے بھی مختلف القابات استعمال ہوتے ہیں مگر چھوٹے قدوالوں کو جس طرح اورجن ناموں سے چھیڑاجاتا ہے وہ دلآزاری کا باعث بنتے ہیں۔ مائیں اپنے بچوں کی نشوونما کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کے قدوقامت کے حوالے سے کبھی بجا تو کبھی بےجا پریشان ہوتی ہیں۔ اسی پریشانی میں وہ بچےکے قد کا موازنہ دوسرے بچوں سے کرتی ہیں، حالانکہ ہربچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ایک ڈاکٹرہی یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ قد واقعتاً چھوٹا ہے یا یہ ماؤں کا وہم ہے۔

مفروضات

بعض افراد کے خیال میں لٹکنے سے قد بڑھ جاتا ہے جبکہ یہ تصوربالکل غلط ہے۔ تاہم بڑھتی عمرکے بچوں کو کھیل کود میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہئےکیوں کہ جسمانی سرگرمیاں صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

اکثرمائیں یہ بھی سوچتی ہیں کہ لمبے بالوں یا پڑھائی کے بوجھ سے قد بڑھنا رک جاتا ہے مگریہ درست نہیں۔ تاہم دمے کے شکارافراد کا قد عموماً چھوٹا ہوتا ہے کیونکہ وہ کمزوری کا شکارہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جوانہیلراستعمال کرتے ہیں اس میں سٹیرائیڈ زہوتے ہیں جوان کے بڑھنے کے عمل کو متاثرکرسکتے ہیں۔

Short height myths, long hair, asthma patients

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x