تیاری کا وقت:5گھنٹے15منٹ
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:6
کیلوریز:394
اجزاء:
قیمہ 1/2کلو
پیاز(چاپ) 3عدد
ٹماٹر(چاپ) 3عدد
لہسن(پسا ہوا) 2چائے کے چمچ
ادرک(پسی ہوئی) 2چائے کے چمچ
ہرادھنیا(چاپ) 2کھانے کے چمچ
ہری مرچ(چاپ) 2کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ(پاؤڈر) 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ( پاؤڈر) حسبِ ضرورت
کچے پپیتے کا رس 1/2چائے کا چمچ
گھی برشنگ کے لئے
ترکیب
1۔ایک بڑے پیالے میں قیمہ،لہسن،ادرک،ہرا دھنیا،ہری مرچیں ، گرم مصالحہ، نمک،لال مرچ پاؤڈر، پپیتا،پیاز اور ٹماٹرڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پھرا سے چار سے پانچ گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔
2۔ اب اس آمیزے کو سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر سینک لیں۔اس دوران برش کی مدد سے کباب کے اطراف پر گھی بھی لگاتی جائیں۔
3۔تیار ہونے پر پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت پہچانئے:
یہ ڈش پروٹین،نیاسن،وٹامن بی 12،سیلینیم،زنک،میگنیشیم،پوٹاشیم،کاپر اورمینگانیز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ کباب بچوں کے لئے بہت فائدہ مند ہیں اور انہیں دوپہر کے کھانے میں دیئے جا سکتے ہیں۔مینگانیز جسم میں خاص قسم کے اینزائمز بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پوٹاشیم پٹھوںکے کھچاؤ اوراعصاب کی ترسیل کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
عبد المومن ـ‘ ماہر غذائیات ‘یونیورسٹی آف لاہور‘اسلام آباد
