سموگ: بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر

1

سموگ: بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر

مندرجہ ذیل تدابیر پرعمل کر کے سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے

٭فضا میں نمی کی مقدار بڑھانے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ چھڑکاؤ کریں۔ اس سے زہریلے مادے فضا میں تیرنے کی بجائے زمین پربیٹھ جائیں۔

٭جب فضا میں دھندھواں یعنی سموگ ہو تو ماسک کے بغیر باہرنہ نکلیں۔

٭موٹرسائیکل سوار فلٹر والے ماسک استعمال کریں۔

٭گاڑی میں سفر کے دوران وینٹی لیٹرلازماً استعمال کریں تاکہ دھندھواں گاڑی میں جمع نہ ہونے پائے۔

٭ایسی عینکیں استعمال کریں جوآنکھوں کو مکمل ڈھانپ لیں۔

٭باہر سے گھرواپسی پرآنکھیں ،ناک اورگلا لازماً دھوئیں۔

٭دل،دمہ اورپھپیھڑوں کے مریض اس آلودہ فضا میں نکلنے سے خاص طور پراجتناب کریں۔

سرکاری سطح پر کرنے کے کام

٭فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے سڑکوں اوراردگرد کی جگہوں پر پانی کا زیادہ سے زیادہ چھڑکاؤ کیا جائے۔

٭درخت کاٹنے پرپابندی کو موثربنایا جائے اورزیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

٭فیکٹریوں، گاڑیوں اوربھٹوں سے نکلنے والے دھوئیں کو ہوا میں خارج کرنے سے پہلے اس میں موجود زہریلے مادوں کی ماحول دوست مادوں میں تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔

٭ کھیتوں میں دھان کے گھاس پھونس کو جلانے پرپابندی لگائی جائے اوراسے زمین سے صاف کرنے کے لئے کسانوں کو آسان اقساط پر جدید مشینیں فراہم کی جائیں۔

ventilator, smog prevention, tree plantation, use of mask and glasses

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x