ہیضہ:محفوظ کیسے رہیں

3

ہیضہ:محفوظ کیسے رہیں

ہیضہ ایک چھوت دار مرض ہے جو عام طور پرآلودہ پانی پینے اور ایسی غذا کھانے سے ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ وباء کی صورت میں پھیل جاتا ہے۔ موسم گرما میں گرمی کی شدت کی وجہ سے مکھیاں اور مچھر کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔ مگر برسات کے موسم میں ان کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہیضے کے پھیلائو کا ایک سبب یہ بھی ہے ۔

علامات

ہیضہ جراثیم کے باعث پھیلتا ہے ۔ اس میں مریض کو پے در پے قے اور اسہال آتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اگر یہ سلسلہ چلتا رہے تو فرد قریب المرگ ہو جاتا ہے۔

 ہیضہ سے حفاظت

ہیضہ سے محفوظ رہنے کے لئے درج ذیل تدابیر تجویز کرتے ہیں

٭ برسات شروع ہوتے ہی پانی کی ٹینکی میں پانی صاف کرنے کے لئے پوٹاشیم پرمیگنیٹ ڈال دی جائے۔اگر یہ نہ کر سکیں تو پانی ابال کر ‘ٹھنڈا کر کے پئیں۔

٭ ہمیشہ تازہ کھانا کھائیں اورگلی سڑی چیزوں سے پرہیز کریں۔

٭ کھانے پینے کی چیزیں ڈھانپ کر رکھیں۔

٭ بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔

٭ کھانے کے برتن گرم پانی سے دھو کر استعمال کریں۔

٭ بدہضمی نہ ہونے دیں۔ ہلکی اور زودہضم غذا کھائیں۔

٭ برسات میں اپنی غذا میں پودینہ‘ سرکہ‘ پیاز اور لیموں ضرور شامل کریں۔

٭ موسمی سبزیاں مثلاً کدو‘ ٹینڈے‘ توری کھائیں۔ اس کے علاوہ آم‘ خوبانی‘ آڑو‘ آلو بخارے جیسے پھل کھائیں تاکہ جسم کو غذائیت  حاصل ہو۔ اور نظامِ ہضم پر بوجھ بھی نہ پڑے۔

٭ پیاس بجھانے کے لئے برف کو پانی میں ڈال کر پینا مفید نہیں۔ اس سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ برف میں گلاس یا صراحی لگا کر پانی ٹھنڈا کر کے پئیں یا پھر فریج میں پانی کی بوتل بھر کر رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر پئیں۔ برف کا زیادہ استعمال معدے اور جگر کو نقصان پہنچاتا ہے۔

٭ چائے کافی کا استعمال کم سے کم کریں۔

٭ غذا کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے ہاضم رطوبت (گیسٹرک انزائم) پتلی ہو جاتی ہے اورغذا دیر سے ہضم ہوتی ہے۔ اس لئے کھانے کے دوران ٹھنڈا پانی پینے سے حتیٰ الامکان پرہیز کریں۔

cholera, protection, symptoms

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x