Vinkmag ad

مرگی کے دوران احتیاطی تدابیر

مرگی کے دوران احتیاطی تدابیر

٭کچھ مریضوں کو دورے سے قبل ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ انہیں یہ پڑنے والا ہے۔ اگر ایسا ہو توفوراً بستریا زمین پرلیٹ جائیں۔

٭اگر کسی کو دورہ پڑتا دیکھیں تو خود پرسکون رہیں اور مریض کو جہاں بھی جگہ ملے‘ آرام سے لٹا دیں۔

٭مریض کے دورے کو اپنی طاقت سے روکنے کی کوشش نہ کریں۔

٭مریض کو اگر کسی خطرناک جگہ مثلاً مصروف سڑک پر دورہ پڑے تو اسے وہاں سے ہٹا لیں۔اس کو لٹانے والی جگہ سے سخت،گرم اور دھاروالی اشیاء ہٹا دیں اورسر کے نیچے کوئی نرم چیز رکھیں۔

٭اس کی عینک اور مصنوعی دانت اتار لیں اور کسے ہوئے کپڑے مثلاً ٹائی، مفلر اورکالروغیرہ ڈھیلے کردیں۔

٭ آپ ڈاکٹر کولینے مت جائیں‘ اس لئے کہ مریض کو خود سنبھالا جاسکتا ہے اور ڈاکٹر کے آنے تک دورہ ختم ہوچکا ہوتاہے۔

٭دورے کے دوران مریض کے دانتوں کے درمیان کوئی چیز ٹھونسنے کی کوشش نہ کریں. اس لئے کہ زبان کو کٹنے سے بچانے کی کوشش میں آپ مریض کو زیادہ نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

٭دورہ ختم ہونے کے بعد مریض کو کروٹ کے بل لٹادیں تاکہ اس کے منہ سے تھوک وغیرہ نکل جائے۔

٭دورہ ختم ہونے کے بعد کچھ مریض ذہنی طور پر بدحواس ہوجاتے ہیں لیکن ایسا وقتی ہوتا ہے۔

٭اگر مریض سونا چاہے تو اسے آرام کرنے دیں۔

٭بعض اوقات مریض کواپنی حرکت پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ اُسے اطمینان دلائیں اور تسلی دیں۔

٭جب تک مریض مکمل طور پر بیدارنہ ہوجائے‘ اسے کوئی بھی مشروب مت پلائیں۔

٭ایک آدھ دفعہ دورہ پڑنے کی صورت میں مریض کو طبی امداد کی ضرورت نہیں لیکن اگر ایک سے زیادہ دورے پڑیں توڈاکٹر (نیورولوجسٹ) سے لازماًرجوع کریں۔

Epilepsy attack, precautions, safety measures

Vinkmag ad

Read Previous

مرگی کو جانئے

Read Next

ہارمونز کو جانیے

Leave a Reply

Most Popular