زچگی کے بعد کتنا آرام

زچگی کے بعد کتنا آرام

  بھی ہرخاتون میں مختلف ہوتا ہے جس کے بعد خواتین کو جسمانی اورذہنی طورپرنارمل ہونے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ زچگیوں کی قسم اوراس کے مطابق آرام کرنے کی ضرورت کی کچھ تفصیل یہ ہے

نارمل ڈلیوری

کسی قسم کی پیچیدگی یا آپریشن کے بغیرزچگی نارمل ڈلیوری کہلاتی ہے۔ اس کے بعد خواتین کو چاہئے کہ کم ازکم ایک ہفتے تک خوراک اورآرام کا ویسے ہی خیال رکھیں جیسے حمل کے دوران رکھتی تھیں۔ اس کے بعد کام کاج شروع کردیں۔

چھوٹا آپریشن

اگر دوران زچگی بچے کے باہرآنے کی جگہ تنگ ہو اور پیدائش میں مشکلات پیش آرہی ہوں توچھوٹا سا چیرا دے کراس عمل کو آسان بنایا جاتا ہے۔ زچگی کے بعد وہاں جلد میں جذب ہونے والے ٹانکے لگا دیئے جاتے ہیں۔ یہ عمل چھوٹا آپریشن کہلاتا ہے۔ اس کے بعد کم ازکم 10 دن تک آرام کریں اوراپنی خوراک کا خیال رکھیں۔

آلے کی مدد سے پیدائش

ڈلیوری کی اس قسم میں دو کھانے کے بڑے چمچوں یا سلاد نکالنے والے چمچ نما آلے کی مدد سے بچے کے سرکوبرتھ کینال سے باہرنکالا جاتا ہے۔ یہ آپشن ان صورتوں میں استعمال ہوتا ہے جب بچہ تمام ترکاوشوں کے باوجود قدرتی طورپرباہر نہ نکل پا رہا ہو۔ اس کے بعد آرام کے دورانیے کا فیصلہ ماں کو جسمانی طورپر پہنچنے والے نقصان کے مطابق کیا جاتا ہے۔ عمومی طورپرماؤں کو کم ازکم تین ہفتے آرام کرنا چاہئے اوراہل خانہ کو ان کی دیکھ بھال کرنی چاہئے۔

بڑا آپریشن

بڑے آپریشن یا سی سیکشن میں ماں کے پیٹ کو چیرا دے کر بچے کو باہرنکالا جاتا ہے۔ یہ ایک سے زائد حمل یا آنول میں مسائل وغیرہ کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ماؤں کو چاہئے کہ کم ازکم چھ ہفتوں تک آرام کریں۔

٭اگرادویات تجویزکی گئی ہوں تو انہیں باقاعدگی سے مقررہ مدت تک استعمال کریں۔

٭چھوٹے آپریشن کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران زخم کی تکلیف کم کرنے اوراسے سوجن سے بچانے کے لئے برف کی تھیلی سے نرمی سے ٹکورکریں۔

٭چھوٹے آپریشن کے 24  گھنٹوں بعد نیم گرم پانی سے نہائیں۔ اس کے علاوہ ٹھنڈے یا گرم پانی (جس میں بھی پرسکون محسوس کرتی ہوں) کے ٹب میں پانچ منٹ کے لئے بیٹھیں۔ اس کے بعد متعلقہ حصے کومکمل طورپرخشک کرلیں۔

٭بیرونی تولیدی عضو پرکٹ لگا ہوتو پیشاب کے بعد اسے دھونے کے بجائے اس پرگرم پانی سے سپرے کریں، پھرجراثیم سے پاک تولیے یا نم ٹشو سے اسے صاف کرلیں۔

٭آپریشن کی صورت میں بچے کے وز ن سے زیادہ بھاری چیزیں اٹھانے سے گریزکریں۔

٭اپنی اوربچے کی ضرورت کی تمام اشیاء اپنے پاس رکھیں تاکہ انہیں اٹھانے کے لئے بار بارحرکت نہ کرنی پڑے۔

٭اہل خانہ بالخصوص شوہرکو چاہئے کہ اہلیہ کی دیکھ بھال کرے اور اسے سہارا دے۔

نوٹ: آرام کرنے سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ ہر وقت بستر پرپڑی رہیں اورکسی قسم کی حرکت نہ کریں۔ اپنے یا بچے کے چھوٹے موٹے کام کئے جا سکتے ہیں تاہم سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیزکرنا ضروری ہے۔

Types of delivery and rest, normal delivery, forcep delivery, episiotomy, cesarian

Read Previous

مردوں میں بانجھ پن کے ٹیسٹ

Read Next

چکن پاکس

Leave a Reply

Most Popular