نئی مائیں اداس کیوں

نئی مائیں اداس کیوں

زچگی کے بعد ڈپریشن ان خواتین میں زیادہ عام ہے جو حمل کے دوران یا اس سے قبل بھی ڈپریشن کی شکاررہی ہوں۔ اس کی بڑی وجہ دوران حمل ایسٹروجن اورپروجیسٹرون ہارمونزکی مقدارمیں تیزی سے اضافہ جبکہ پیدائش کے بعد ان کا اسی رفتارسے معمول کی سطح پر واپس آنا ہے۔ اس کی دیگروجوہات تھکاوٹ اورنیند کی کمی ہوسکتی ہیں۔

وجوہا ت اورعلامات

زچگی کے بعد ڈپریشن کی دیگر وجوہات میں نفسیاتی عوامل مثلاً خاتون کا اس سے پہلے اسقاط حمل، معاشرتی عوامل مثلاً شوہریا سسرال کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی، بچے کی جنس توقعات کے مطابق نہ ہونا، معاشی مسائل اورنئی ذمہ داریوں کا احساس قابل ذکرہیں۔

 متاثرہ خواتین بچے سے لاتعلق دکھائی دیتی ہیں اوراس کا خیال نہیں رکھتیں۔ دماغ پرمنفی خیالات سواررہنا، جذباتی عدم تحفظ، باتوں اور رویے میں مایوسی اورچڑ چڑاپن، توانائی میں کمی، بے خوابی کی کیفیت، بھوک کم ہوجانا، ازدواجی تعلقات میں عدم دلچسپی اوراحساس تنہائی میں اضافہ بھی اس کی علامات ہیں۔ بعض اوقات انہیں یہ خوف بھی ہوتا ہے کہ وہ اچھی ماں ثابت نہیں ہوسکیں گی ۔

نپٹیں کیسے

وہ مائیں جن کی جذباتی اورجسمانی طور پردیکھ بھال کی جائے وہ اس میں کم مبتلا ہوتی ہیں اوراگر ہو جائیں توجلد چھٹکارا پا لیتی ہیں۔ اس کیفیت سے نپٹنے میں یہ ہدایات معاون ثابت ہوسکتی ہیں

٭ ابتدائی‘ آسان اورمؤثرترین طریقہ علاج گفتگوہے۔ لہٰذا اپنے شوہر، دوست احباب یا گھر کے کسی بھی فرد کو اس مسئلے سے آگاہ کریں۔ ضرورت پڑنے پرسائیکو تھیراپسٹ کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

٭ جسمانی تھکن کی وجہ سے گھر اوربچے کی ذمہ داریاں پوری کرنا مشکل ہو تواہل خانہ کی مدد لیں۔

٭ متحرک رہیں۔ اس سے نہ صرف جسم بلکہ ذہن پر بھی مثبت اثرات ہوتے ہیں۔

٭ صحت بخش غذا کھائیں۔

٭ اپنی نیند اورآرام کابطور خاص خیال رکھیں ۔

٭ دن بھر میں کچھ وقت ان سرگرمیوں کو دیں جن سے آپ کو خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مثلاً کتاب پڑھنا، باغبانی اور سکن کیئروغیرہ۔

٭ معالج اینٹی ڈپریسنٹ ادویات تجویز کرے توان کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

٭ وقفے کے بغیر حمل آپ کوجسمانی‘جذباتی اورنفسیاتی اعتبارسے متاثر کرتا ہے۔ اس لئے اولاد میں مناسب وقفہ ضروررکھیں۔

post-natal depression, how to deal with post-natal depression

Read Previous

زچگی کے بعد موٹاپا کیسے گھٹائیں

Read Next

میٹھے پکوانوں کی کیلوریز

Leave a Reply

Most Popular