Vinkmag ad

خوبصورت مگر زہریلے پودے

خوبصورت مگر زہریلے پودے

اکثرپودے ماحول کو خوبصورت اور صحت بخش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ کچھ پودے ایسے بھی ہیں جو دیکھنے میں تو بہت خوبصورت نظرآتے ہیں لیکن اپنے اندر مضراور بعض اوقات انتہائی زہریلے خواص بھی رکھتے ہیں۔

عموماً لوگ گھروں میں آتے جاتے پودوں کے پتے توڑتے ‘ انہیں ہاتھ میں لے کر مسلتے یا منہ میں ڈال لیتے ہیں۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔ ہم پودے کے بارے میں پوری معلومات نہ رکھتے ہوں تو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ یہ پودے درج ذیل ہیں ۔

امرائلس

اس پودے کی جڑ بلب جیسی ہوتی ہے اوریہ عام گھروں میں لگا ہوتا ہے۔ اس کا موسم اپریل اور مئی ہے ۔ جون کے مہینے میں اس پر پھول کھلتے ہیں۔ اس کا زہریلا حصہ اس کا پیاز نما بلب ہے۔ اسے لگاتے یا گوڈی کرتے وقت احتیاط نہ کی جائے تو یہ کٹ جاتا ہے۔ اگر اس کا رس پودالگانے والے کے ہاتھوں پر لگ جائے اور وہ ان سے کوئی چیز کھالے تو اس کے مضر اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔ جیسے پیٹ میں درد،منہ کا تھوک سے بھر جانا، سر چکرانا، متلی ہونا اور ڈائریا وغیرہ ۔

کلاڈیم

یہ بھی بلب سے پیدا ہونے والا پوداہے جو اپریل اور مئی میں ہی پھلتا پھولتا ہے۔ یہ پورے کا پورا پودا زہریلا ہے۔ اسے چکھنے سے منہ کے مختلف حصے اور زبان سن ہوجاتی  ہے ۔ اس کے علاوہ منہ اور پیٹ میں درد بھی ہوتا ہے۔اگراس کا رس آنکھوں میں چلا جائے تو آنکھیں جلتی اور سرخ ہوجاتی ہیں۔اگراسے کھا لیا جائے تو سانس لینے میں دقت ہوتی ہے اور کچھ صورتوں میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

poisonous plants, amaryllis, caladium, effects

Vinkmag ad

Read Previous

 بیری بیری کی اقسام

Read Next

فرینچ چکن کیو

Leave a Reply

Most Popular