پکا کی پیچیدگیاں ٗ بچاؤ کیسے
پکا کی ممکنہ پیچیدگیاں مندرجہ ذیل ہیں
٭پینٹ سی سیسہ اور دیگر زہریلی چیزیں معدے جگر اور دماغ کو متاثر کر سکتی ہیں ۔
٭غیر خوردنی چیزیں کھانا صحت بخش خوراک کھانے میں رکاوٹ بن سکتا ہے جس کے باعث غذائی کمی ہو سکتی ہے۔
٭ایسی اشیاء (مثلاً پتھر وغیرہ) جو ہضم نہیں ہوسکتیں انہیں کھانے سے قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔ یہ معدے یاپیٹ میں رکاوٹ کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
٭مٹی اور ریت وغیرہ میں موجود جراثیم اور طفیلیوں سے سنگین انفیکشنزکا خطرہ ہوتا ہے جو جگر اور گردوں کی کارکردگی کومتاثر کر سکتے ہیں۔
بچاؤ کیسے کیا جائے
اگھر کا ماحول بہتر بنا کر اور متوازن غذاکے استعمال سے ہم اس سے بچ سکتے ہیں۔اس ضمن میں بچوں پر نظر رکھنی چاہیے کہ وہ کوئی غیر خوردنی چیز نہ کھائیں۔اگر بچے میں کچھ ایسی علامات ظاہر ہونے لگیں تواس پر بھرپور توجہ دیں۔اسے مٹی وغیرہ کھانے کے نقصانات بتائیں ۔اسے اس کی پسندیدہ چیز یں بنا کر دیں تاکہ کھانے کے معاملے میں اس کا رحجان بدل سکے۔ جب تک بچے کی طرف سے ایسی چیزیں کھانے کاخدشہ رہے ‘اس پر نظر رکھیں۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوتو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ حاملہ خواتین کو چاہیے کہ وہ متوازن غذا کھائیں اورڈاکٹر کے تجویز کردہ سپلیمنٹ کا استعمال کریں ۔
Pica, complications, how to avoid it
