Vinkmag ad

اوسٹومی

اوسٹومی

اوسٹومی کیا ہے؟

یہ سرجری کا ایک طریقہ ہے جس میں پیٹ میں سوراخ  کر کے اس کے ساتھ باہر کی طرف تھیلی جوڑ دی جاتی ہے۔ اس تھیلی میں پیشاب اور پاخانہ خارج ہوتا ہے۔ مریض کی کیفیت اور مرض کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سرجری عارضی یا مستقل طور پر کی جاسکتی ہے۔

یہ سرجری کن صورتوں میں ضروری ہوتی ہے؟

کسی بھی عمر کے مریض کو اس کی ضرورت پیش آسکتی ہے ۔ کچھ پیدائشی نقائص مثلاً بچوں کی بڑی آنت میں عصبی خلیوں کی غیر موجودگی کے باعث ہونے والی بیماری(Hirschprung’s Disease)کا پہلے مرحلے میں اسی کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔ پھردوسرے مرحلے میں آنتوں کو پہلے کی طرح جوڑ کرسوراخ کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اس عمل سے گزرنے والے بچے نارمل زندگی گزار سکتے ۔

بڑوں میں آنتوں کی سوزش کا سبب بننے والی کیفیات مثلاً کروہنز ڈیزیزاورالسریٹو کولائٹس پیٹ درد، پاخانے میں خون اور بار باررفع حاجت کی ضرورت کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگر ادویات کام نہ کر رہی ہوں توعلامات کو دوراور پیچیدگیوں(اگر کوئی ہو) کا علاج کرنے کے لئے متاثرہ آنت کو نکال کربڑی آنت یا چھوٹی آنت کے آخری حصے یعنی ایلیم کو پیٹ کی دیوار سے جوڑ دیا جاتا ہے ۔

بڑی یا چھوٹی آنت میں کینسر کے باعث بھی اس پروسیجر کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

یہ سرجری مریض کے لئے کیسے فائد ہ مند ثابت ہوتی؟

یہ بیماری کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے پھیلنے سے روکتی اور مرض کے دوبارہ ہونے کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ یہ مریض کی عمومی زندگی کو متاثرنہیں کرتی۔ وہ اپنی پسند کے مطابق پہن اوڑھ سکتا ہے۔ دنیا بھر میں متعدد افراد اس کے ساتھ ملازمت کررہے ہیں اورانہوں نے اسے رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ بہت سے فزیشنزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی اوسٹومی کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے ۔ مریضوں کو اچھی ہیلتھ کیئر تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دینے کے لئے انہیں بھی چاہئے کہ اس سے متعلق اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں۔

what is ostomy, stool bag, which patients require ostomy, is ostomy permanent or temporary solution?

Vinkmag ad

Read Previous

ڈینٹل امپلانٹ بہتر کیوں

Read Next

پروٹین: کتنی ضروری‘ کیوں ضروری

Leave a Reply

Most Popular