Vinkmag ad

نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال سے متعلق اہم ہدایات

نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق ان امور کا خاص طور پر خیال رکھیں:

٭بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی اور چیز(مثلاً گھٹی) مت دیں۔

٭ہمیشہ بیٹھ کر دودھ پلائیں۔ لیٹ کر دودھ پلانے کا طریقہ درست نہیں ہے۔ عموماً تین سے چار گھنٹے بعد دودھ پلائیں۔

٭بچے کو نہ گندا چھوڑیں اور نہ ہی ایسے سنواریں کہ وہ تنگ پڑے۔

٭اس کے کمرے کو خاص طور پر صاف رکھیں تاکہ وہ مکھی، مچھر یا دیگر کیڑوں وغیرہ سے محفوظ رہ سکے۔

٭بچے کو زیادہ دیرتک گیلا نہ رہنے دیں۔ یعنی وہ جب بھی پیشاب یا پاخانہ سے فارغ ہو تو اس کے کپڑے فوراً بدل دیں۔ اس طرح اس کی جلد خراش اور جلن سے محفوظ رہے گی۔

٭بچے کو پولیو اور دیگر ضروری ویکسینز کا کورس کروائیں۔

٭پیدائش کے بعد بعض لوگ بچے کی ناف پر کچھ نہ کچھ لگاتے ہیں تاکہ ناڑو کا بقیہ حصۃ ٹھیک ہو جائے۔ اس پر کچھ نہ  لگائیں۔یہ خود بخود سوکھ کر جھڑ جاتا ہے۔

بچے کو الٹا لٹانے سے پرہیز کریں۔ بچے کا سر تھوڑا سا اونچا ہو تو اسے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

ان صورتوں میں ڈاکٹر کو دکھائیں

٭بہت زیادہ بے چینی‘دودھ پینے سے انکار‘ چہرے یا گالوں کو کھجانا یا رگڑنا’ بدہضمی اور قے کان کے انفیکشن کی علامات ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔اگر کانوں سے کوئی مواد بہہ رہا ہو تو اسے نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کر احتیاط سے صاف کرلیں۔

٭بچے کو دودھ پینے میں دقت محسوس ہونا‘ تیز سانس لینا ‘ ہونٹ نیلے پڑنا ‘رنگت پیلی ہونا‘ آنکھوں سے پانی بہنا اور غنودگی جیسی علامات کی صورت میں ڈاکٹر کو دکھائیں۔

٭بچے کے سانس لینے کی رفتار پر نظر رکھیں۔ اگر یہ 60 فی منٹ سے زیادہ ہو توڈاکٹر سے رجوع کریں۔

٭جس بچے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو‘ وہ دیگر بچوں کی نسبت جلد ی تھک کر نڈھال ہو جاتا ہے۔ اس لیے اسے کپڑے وغیرہ پہناتے وقت کم سے کم ہلائیں۔ سانس لینے کے پیٹرن میں کوئی تبدیلی نظر آئے تو بچے کو فوراً ہسپتال لے جائیں۔

Neonate care tips, Newborn Baby Care Basics, baby care, bachay ki care kaisay karein, bachay ko kab doctor ko dikhaein

Vinkmag ad

Read Previous

کچن کی صفائی‘ چند آزمودہ نسخے

Read Next

پرو ٹائم ٹیسٹ

Leave a Reply

Most Popular