قدرتی اجزاء‘ واقعتاً فائدہ مند؟

2

قدرتی اجزاء‘ واقعتاً فائدہ مند؟

٭ سُنا ہے کہ ہم ویسے نظر آتے ہیں جیسا کچھ ہم کھاتے ہیں۔ میری عمر 40 سال ہے اور میں اپنی غذاء میں پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے کرتی ہوں. مگ میری جلد پیلی پیلی اور پژمردہ سی رہتی ہے۔ اس کی تازگی کے لئے مجھے کسی نے ’’چیریز‘‘ اور ’’سٹرابیریز‘‘ کھانے کا مشورہ دیا ۔ میں پچھلے دو سال سے ان پھلوں کا استعمال بکثرت کر رہی ہوں مگر مجھے کچھ خاص افاقہ نہیں ہوا۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا قدرتی اشیاء کے استعمال سے جلد پرواقعتاً مثبت اثرپڑتا ہے ؟

 صحت مند جلد کے لئے جسم میں چکنائی اور نمی کا توازن بے حد ضروری ہے۔ کچھ غذائی اجزاء میں جلد کو بہتر بنانے، اسے تروتازہ رکھنے، اس کی لچک کی حفاظت کرنے اور نمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

اچھی جلد کے لئے خود کو چند پھلوں تک محدود کر دینا ٹھیک نہیں۔ کھانے پینے کی عمومی عادات کے حوالے سے مثبت تبدیلی درکار ہوتی ہے۔

صحت بخش خوراک جس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسی ڈینٹس مناسب مقدار میں ہوں‘ جلد کی اچھی صحت کے لئے ضروری ہے۔ ان سب کے حصول کے لئے سبزیوں، پھلوں، ترکاری اور زیتون کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہے۔

اس کے علاوہ جلد کے لئے دیگر ضروری غذائی اجزاء میں فِش آئل، غیر سیر شدہ چکنائیاں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، زِنک،وٹامن اے اور ڈائیٹری فائبر شامل ہیں.یہ چہرے کی تازگی لوٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

 کچے پھلوں اور سبزیوں  میں شامل وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء اپنی اصل حالت میں جسم تک پہنچتے ہیں لہٰذایہ مفید ہیں۔

جلد کو پُر نم رکھنے کے لئے کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پئیں۔

جلد کی رعنائی کے حوالے سے گندھک (سلفر) بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ ادرک، پیاز اور انڈے میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

پیلے اور مالٹائی رنگت کے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔

natural ingredients, benefits, fruits, vegetables

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x