ناخنوں کی حفاظت

۔ اگرناخنوں پر نیل پالش لگی ہو تواسے اتار کر ہاتھ اچھے طریقے سے دھولیں۔

۔اب بڑھے ہوئے ناخنوں کو نیل کٹر کی مدد سے کاٹ لیں۔انہیں کاٹتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی ناخن بہت زیادہ اندر تک نہ کٹ جائے۔

۔اب انہیںناخن ریتی کی مدد سے فائل(file)کر یں۔ناخنوں کے کناروں پر فائل کرتے ہو ئے خاص احتیاط برتیں۔

۔ناخنوں کو چمکدار بنانے کے لیے بفنگ (buffing) کریں۔اس کے لیے چار کناروں والا بفر(buffer) استعمال کریں۔اس سے ناخنوں کی سطح کو بہتر طورپر ہموار کیا جاسکتا ہے ۔

۔اب انہیں دوبارہ صابن لگا کر دھو لیں۔اس کے لیے دانتوں کا فالتو برش استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۔اب کسی معیاری موسچرائزر سے انہیں نم کر لیں ۔یہ عمل ناخنوں کو ٹوٹنے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایلوویرا-ایک جادوئی پودا

Read Next

صحت مند بال،سر کا تاج

Most Popular