
بعض صورتیں ایسی ہوتی ہیں جس میں ہر کسی کو چکرمحسوس ہوتے ہیں۔ مثلاً تیزی کے ساتھ گھومنے یا کسی مخصوص اندازمیں بیٹھنے سے بھی اکثرسرچکراتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ اسی طرح کچھ لوگ بلندی پرجاتے ،بند جگہ پر بیٹھتے یا کار میں سفر کرتے ہوئے ایسا محسوس کرتے ہیں۔ اسے موشن سِکنس کہتے ہیں۔ یہ چکر معمولی ہوتے ہیں اوروقت کے ساتھ ٹھیک بھی ہوجاتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات یہ کسی بیماری کا نتیجہ ہوتے ہیں اورشدید بھی ہوتے ہیں۔ ایسے میں معالج سے رابطہ کرنا چاہئے۔
چکر آنے کے ساتھ ان علامات کا سامنا ہوسکتا ہے
٭سخت گھبراہٹ ہونا
٭کھڑے ہونے اور بیٹھنے میں دقت ہونا
٭ دھندلا نظر آنا
٭متلی ہونا
٭پسینہ آنا
٭کمزوری محسوس کرنا
چکربالعموم کسی اضافی کوشش کے بغیرختم ہوجاتے ہیں لیکن ایسا نہ ہو تومتاثرہ شخص کو فوری طور پر مندرجہ ذیل طبی امداد دیں
٭اس شخص کو فوراً ایک جگہ پر لٹادیں اوراسے چلنے پھرنے سے منع کریں ورنہ وہ گر سکتا ہے۔
٭جس کمرے میں مریض موجود ہو‘ اس میں تیزروشنی استعمال نہ کریں۔
٭مریض کو کھلی اورہوا دارجگہ پر لٹائیں اورکوشش کریں کہ اس کے گرد ہجوم نہ ہو۔
٭اچانک گھومتے ہوئے اپنے سر کو جھٹکا نہیں دینا چاہیے۔ اس سے چوٹ کا خطرہ ہوتا ہے۔
٭اگرکسی بچے کو کھیلتے ہوئے چکر آئیں توپاس موجود شخص کو چاہیے کہ اسے کھیلنے سے روک کر ایک جگہ بٹھا دے ۔
٭متاثرہ شخص کو تھوڑاتھوڑا کر کے پانی پلائیں۔ اس سے وہ بہتر محسوس کرے گا۔
٭خود علاجی سے گریزکریں اورمریض کو کوئی بھی دوامت دیں۔
٭ اگرچکراچانک اورشدت کے ساتھ شروع ہوئے ہوں اوران کے ساتھ متلی اورقے بھی ہوتومریض کو فوراً قریبی ہسپتال لے جائیں تاکہ کسی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
motion sickness, first aid, sar chakranay par kya karien