Vinkmag ad

مکسڈنٹ بالز

مکسڈنٹ بالز

اجزاء

بادام(پسے ہوئے) 1/4کپ
ناریل(پساہوا) 1/4کپ
اخروٹ(پساہوا) 1/4کپ
چیڈر چیز 1کپ
سوکھا دودھ 5چائے کے چمچ
انڈا 1عدد
ادرک(پسی ہوئی) 1کھانے کا چمچ
پیاز(چاپ) 1عدد
سرخ مرچ(کٹی ہوئی) 1عدد
ہری مرچ(کٹی ہوئی) 1عدد
کالی مرچ(پاؤڈر) 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ڈبل روٹی کا چورا 1کپ

ترکیب

ڈبل روٹی کے چورے میں بادام،اخروٹ،کھوپرا اور چیز ملائیں۔

ایک پیالے میں انڈا پھینٹ لیں اور اس میں سوکھا دودھ،پیاز،ادرک،ہری مرچ ا ور لال مرچ ملائیں۔

اب دونوں آمیزوں کو آپس میں ملائیں اور ان میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ شامل کردیں۔

اگر مکسچر بہت زیادہ خشک ہو تو اس میں تھوڑا سا دودھ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

اب اس کے تقریباً1انچ کے چھوٹے چھوٹے بالز بنالیں۔

ان بالز کو ایسی بیکنگ شیٹ پر رکھیں جسے اچھی طرح چکنا کیا گیا ہو۔

بالز کو اوون میں180سینٹی گریڈ پر 20سے25منٹ تک بیک کرلیں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال لیں۔

غذائیت پہچانئے

کاربوہائیڈریٹس ، پروٹین،فیٹی ایسڈ،اومیگا 3،وٹامن ای،وٹامن سی،وٹامن کے،زنک اور پوٹاشیم سے بھرپور یہ ڈش ہر عمر کے افراد کے لئے بالعموم اور بچوں کے لئے بالخصوص بہتر ین ہے۔ اس لئے کہ ان کی غذائی ضروریات بڑوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔خشک میوہ جات میں پائی جانے والی پروٹین اور غیر سیرشدہ چکنائیاں جسم کو فعال رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

Mixed nut balls, recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

رمضان اور آپ کی خوراک

Read Next

بھینگا پن اور اس کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular