Vinkmag ad

آدھے سر کا درد

مائیگرین کو آدھے سر کا درد یا درد شقیقہ بھی کہتے ہیں۔ یہ کچھ گھنٹوں سے کچھ دنوں تک جاری رہ سکتا ہے اور اتنا شدید ہوتا ہے کہ معمول کے کام کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔

اس کی عام وجوہات میں جینیاتی مسائل، الکوحل اور کیفین کا زیادہ استعمال، ذہنی تناؤ، نیند پوری نہ ہونا یا بہت زیادہ سونا شامل ہیں۔حمل ،مخصوص ایام اور سن یاس سے قبل یا اس دوران ہارمونز کی تبدیلیاں، شدید جسمانی مشقت، بھوکا رہنا یا وقت پر نہ کھانا، نمکین یا پروسیسڈ کھانے کھانا اور کچھ ادویات کے سائیڈ افیکٹس بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

خطرے کی علامات

مائیگرین سے پہلے یا اس دوران متاثرہ فرد کو سفید نقطے یا چمکتی ہوئی روشنی دکھائی دیتی ہے۔ اسے بازوؤں اور ٹانگوں میں سوئیاں سی چبھتی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ چہرے یا جسم کی ایک سائیڈ کمزور یا سن ہوجاتی ہے اور بولنے میں دقت ہوتی ہے۔

سردرد کے دوران سر کے ایک یا دونوں طرف شدید درد ہوتا ہے۔ روشنی، آواز، بو یا لمس معمول سے زیادہ محسوس ہوتا ہے اور ان سے تنگی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ متلی اور قے ہوسکتی ہے۔

فوری طور پر کیا کریں

٭ابتدائی علامات ظاہرہونے پر اگر ممکن ہو تو جو بھی کام کر رہے ہوں اسے چھوڑ دیں۔

٭پرسکون کمرے میں جا کر آرام کریں۔ بلب وغیرہ بجھا دیں، آنکھیں بند کریں یا سو جائیں۔

٭پیشانی اور گردن پر ٹھنڈا کپڑا یا تولیے میں برف لپیٹ کر رکھیں۔

٭گرم ٹکورکریں، اس سے پٹھے ریلیکس ہوں گے۔

٭نیم گرم پانی سے نہالیں۔

٭زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

مائیگرین سے بچاؤ کے لئے ہدایات 

٭بہت زیادہ یا بہت کم سونے سے گریز کریں۔

٭سونے، جاگنے اور کھانے پینے کا ایک وقت مقرر کریں اور اس پر روزانہ عمل کریں۔

٭ایک ڈائری میں مائیگرین کا سبب بننے والے عوامل درج کریں۔

٭واک، تیراکی یا سائیکلنگ کو معمول بنائیں۔ ان سے پہلے خود کو وارم اَپ کر لیں۔

٭میڈی ٹیشن کریں۔ اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے جو آدھے سر درد کا ایک سبب ہے۔

٭یوگا کریں۔ اس سے مائیگرین کا دورانیہ اور شرح کم ہوسکتی ہے۔

٭دن بھر کام کرنے کے بعد خود کو پرسکون کرنے کے لئے کوئی من پسند سرگرمی کریں۔

٭روزانہ کسی بھی وقت تقریباً 10 منٹ لمبے سانس لینے کی مشق کریں ۔اس کے بعد ایک دومنٹ خاموشی سے بیٹھ جائیں۔

migraine, headache, how to prevent migraine, what causes migraine, how to deal with migraine attacks, aadhay sar ka dard kaisay kam karein, health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

نیند کی باتیں

Read Next

دانتوں میں ٹھنڈا گرم کیوں لگتا ہے

Leave a Reply

Most Popular