آدھے سر کا درد

آدھے سر کا درد

مائیگرین کوآدھے سرکا دردیا درد شقیقہ بھی کہتے ہیں۔ یہ کچھ گھنٹوں سے کچھ دنوں تک جاری رہ سکتا ہے اوراتنا شدید ہوتا ہے کہ معمول کے کام کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔

مائیگرین کیوں ہوتا ہے

اس کی عام وجوہات یہ ہیں

٭جینیاتی مسائل۔

٭حمل ،مخصوص ایام اورسن یاس سے قبل یا اس دوران ہارمونزکی تبدیلیاں۔

٭الکوحل اورکیفین کا زیادہ استعمال۔

٭گھریا دفترمیں ذہنی تناؤ۔

٭نیند پوری نہ ہونا یا بہت زیادہ سونا۔

٭شدید جسمانی مشقت۔

٭بھوکا رہنا یا وقت پرنہ کھانا۔

٭نمکین یا پروسیسڈ کھانے کھانا۔

٭کچھ ادویات کے سائیڈ افیکٹس۔

خطرے کی علامات

پہلے یا اس دوران

٭سفید نقطے یا چمکتی ہوئی روشنی دکھائی دینا۔

٭بازوؤں اورٹانگوں میں سوئیاں سی چبھتی محسوس ہونا۔

٭چہرے یا جسم کی ایک سائیڈ کمزور یا سن ہوجانا۔

٭بولنے میں دقت ہونا۔

سردرد کے دوران

٭سر کے ایک یا دونوں طرف شدید درد ہونا۔

٭روشنی، آواز، بو یا لمس معمول سے زیادہ محسوس ہونا اوران سے تنگی ہونا۔

٭متلی اور قے۔

فوری طور پر کیا کریں

٭ابتدائی علامات ظاہرہونے پراگرممکن ہو تو جو بھی کام کر رہے ہوں اسے چھوڑ دیں۔

٭پرسکون کمرے میں جاکرآرام کریں۔ بلب وغیرہ بجھا دیں، آنکھیں بند کریں یا سو جائیں۔

٭پیشانی اورگردن پرٹھنڈا کپڑا یا تولیے میں برف لپیٹ کررکھیں۔

٭گرم ٹکورکریں ‘اس سے پٹھے ریلیکس ہوں گے۔

٭نیم گرم پانی سے نہالیں۔

٭زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

 مائیگرین سے کیسے بچیں؟

٭بہت زیادہ یا بہت کم سونے سے گریزکریں۔

٭سونے‘جاگنے اور کھانے پینے کا ایک وقت مقررکریں اور اس پرروزانہ عمل کریں۔

٭ایک ڈائری میں مائیگرین کا سبب بننے والے عوامل درج کریں۔

٭واک، تیراکی یا سائیکلنگ کو معمول بنائیں۔ ان سے پہلے خود کو وارم اَپ کر لیں۔

٭میڈی ٹیشن کریں۔اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے جو آدھے سر درد کا ایک سبب ہے۔

٭یوگا کریں ۔اس سے مائیگرین کا دورانیہ اورشرح کم ہوسکتی ہے۔

٭دن بھر کام کرنے کے بعد خود کو پرسکون کرنے کے لئے کوئی من پسند سرگرمی کریں۔

٭روزانہ کسی بھی وقت تقریباً 10منٹ لمبے سانس لینے کی مشق کریں ۔اس کے بعدایک دومنٹ خاموشی سے بیٹھ جائیں۔

migraine, headache, how to prevent migraine, what causes migraine, how to deal with migraine attacks, aadhay sar ka dard kaisay kam karein

Read Previous

نیند کی باتیں

Read Next

دانتوں میں ٹھنڈا گرم کیوں لگتا ہے

Leave a Reply

Most Popular