Vinkmag ad

مینگو اینڈ پائن ایپل ڈرنک

مینگو اینڈ پائن ایپل ڈرنک

اجزاء:
آم کی پیوری             2کپ
پائن ایپل                  6سلائس
چینی                      6کھانے کے چمچ
برف کے ٹکڑے        حسبِ ضرورت
لیموں                      2عدد
نمک                      حسبِ ضرورت

ترکیب:
-1 پائن ایپل کے سلائس، آم کی پیوری، ایک لیموںکا رس اور چینی بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس ہونے تک بلینڈ کریں۔
-2 اب ایک پلیٹ میں نمک ڈال کر پھیلا دیں۔باقی لیموں کو آدھا کر کے دو گلاسوں کے کناروں پر رگڑ یں اور پھر ان گلاسوں کو نمک پرالٹا کے اٹھا لیں۔
-3 بلینڈر میں برف کے کیوبز ڈال کر جوس کو دوبارہ بلینڈ کریں۔ پھر اسے لیموںا و رنمک لگے گلاسوں میں ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے

پھلوں پر مشتمل اس کولڈ ڈرنک میںفائبر، وٹامن بی 6، اے اور سی شامل ہیں۔ یہ ہر عمر کے افرادکے لیے بہترین ہے۔ خصوصاًن بچوںکی غذائی کمی پوری کرنے کے لیے یہ بہترین مشروب ہے جو پھل کھانا پسند نہیں کرتے ۔

سبین شعیب، ماہرِ غذائیات،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

حبس سے بچائو

Read Next

آرام دہ میٹرس کیسے خریدیں

Leave a Reply

Most Popular