بچوں کے ٹیڑھے دانت

0

بچوں کے ٹیڑھے دانت

بہت سے والدین کا خیال ہے کہ دانتوں کے ٹیڑھ پن کا علاج کم عمری ہی میں ممکن ہے۔  حالانکہ یہ  بعدمیں بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے باوجود بہتر یہ ہے کہ انہیں سات سال کی عمر میں معالج کے پاس معائنے کے لئے ضرور لائیں۔ اس عمر میں دانتوں کے مختلف مسائل جیسے دانتوں کا ٹیڑھا ہونا‘ دودھ کے دانتوں کا وقت پر نہ گرنا سامنے آجاتے ہیں ۔

بریسزعموماًمستقل دانت آجانے پر11یا 12سال کی عمر میں لگائے جاتے ہیں۔ 10سال کی عمر میں دانتوں کی سکریننگ کا فائدہ ہوتا ہے۔اگر  نوکیلے دانت ٹیڑھےنکلیں تو پاس والا دودھ کا دانت نکال دیا جاتا ہے۔ پھر 80سے90 فی صد بچوں کے غلط سمت میں نکلنے والے دانت سیدھے رخ پر نشونما پاتے ہیں ۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x