• Home
  • بیوٹی ٹپس
  • آنکھیں بنائیے اور بھی پرکشش یہ جھیل جیسی آنکھیں

آنکھیں بنائیے اور بھی پرکشش یہ جھیل جیسی آنکھیں

115

انسان کو عطا کی گئی نعمتوںمیں سے ایک بڑی نعمت آنکھیں بھی ہیں جن کی بدولت ہمیں دنیا رنگین اور حسین نظر آتی ہے۔ انہی کی مدد سے ہم اردگرد کی چیزوں اور اپنے پیاروں کو دیکھ پاتے ہیں۔ آنکھیں نہ صرف حسین نظارے دیکھتی ہیں بلکہ دیکھنے میں خود بھی حسین اور قدرت کا شاہکار ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں اس عضو پر شاعروں نے بہت خوبصورت شاعری تخلیق کی ہے۔ آیئے آج ہم آپ کو آنکھوںکو مزید پرکشش بنانے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔

بھنوؤں کا خیال رکھیں
جب بھی آنکھوں کی خوب صورتی کی بات کی جاتی ہے تو بھنوؤں کا خیال سب سے پہلے آتا ہے۔ہمیشہ کوئی اچھی بیس یا فاؤنڈیشن استعمال کرنے کے بعد اپنی بھنوؤںکواپنے سکن کلر رنگ کے مطابق براؤن یا کالی پنسل یا پھر مسکارے سے ہلکا سا برش کریں۔بھنوؤں کو ضرورت سے زیادہ پتلا کرنے سے گریز کریں۔

آنکھوں کے گرد ہلکوں کے لیے
آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکوں سے نجات کے لئے رات کو جلدی سونا اورصبح سویرے جلدی اٹھنے سے بہتر کوئی علاج نہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی غذا میں پھل اور سبزیوں کو شامل کرنے سے چہرہ مزید نکھر جاتا ہے ۔اگر آپ فوری طور پر ہلکوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اچھے کنسیلر(concealer)کااستعمال کریں۔خیال رکھیں کہ آپ کے کنسیلر کا رنگ فاؤنڈیشن سے ذرا ہلکا ہو۔ اس سے کافی حد تک آپ کی آنکھیں خوبصورت نظر آئیں گی۔

 

پلکوں کو جاذب نظر بنانا
بہت سے لوگ چاہتے ہیںکہ ان کی پلکیں گھنی اور لمبی ہوں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مسکارے کی خا لی بوتل میں کاسٹر آئل بھر لیںاور رات کو سونے سے پہلے ہلکا سا انہیںاپنی پلکوں پر لگائیں۔کچھ ہی عرصے میں وہ گھنی اور لمبی نظر آنے لگیں گی۔

چھوٹی آنکھوں کو قدرے بڑا بنائیں
سردیوں کے موسم میں سافٹ یعنی ہلکا میک اپ اچھا لگتا ہے۔آنکھوں کو بڑا دکھانے کے لیے کالی پنسل سے آنکھ کے نیچے اور پلکوں کے اندر کی لائن پر اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایسا کرنے سے آنکھیںزیادہ واضح نظر آئیں گی۔انہیں مزید نمایاں کرنے کے لئے آپ ان کے آخر میں شمر(shimmer)کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

کنٹیکٹ لینزکا کمال
کچھ خواتین آنکھوں کو خوشنما بنانے کے لیے لینز کا استعمال کرتی ہیں۔ایساضرورکیجئے تاہم اس میں کچھ احتیاطیں لازماً کرنی چاہئیں۔مثلاًرات کو سونے سے پہلے لینز کو اتار لیا جائے ورنہ انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی بینائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔لینز اتارنے سے پہلے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے ہاتھ صاف ہوں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x