Vinkmag ad

پھلوں کی رانی

پھلوں کی رانی

جس طرح آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے‘ اسی طرح لیچی کو پھلوں کی رانی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ لیچی کا پھل بہت جلد خراب ہو جاتا ہے اس لئے اسے زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے پتوں اور ٹہنیوں سمیت کاٹا جاتا ہے۔ یہ ہمیشہ تازہ خریدنی چاہئے تاکہ ذائقے کے ساتھ طبی فوائد بھی حاصل کئے جاسکیں۔ یہ پھل نزلہ‘ زکام اور انفیکشن کو دور کرنے کے علاوہ پرانے زخموں کو مندمل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

گرمی سے نجات

لیچی‘ دل کو طاقت دیتی ہے اور اسے کھاتے ہی طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہ بے چینی اور گھبراہٹ سے بچاتی ہے۔ صرف چند دانے کھانے سے پیاس دور ہو جاتی ہے اور جسم عجیب سی ٹھنڈک محسوس کرنے لگتا ہے ۔

وزن میں کمی

 وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد (متوازن غذا اور جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ)یہ پھل استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی تعداد بہت کم ہوتی ہے‘ اس لئے وزن میں بتدریج کمی آتی ہے اور چہرے کی رنگت بھی ماند نہیں پڑتی ۔

صحت مند مسوڑھے

مسوڑھوں سے خون بہنے اور دانت کمزور ہونے کی صورت میں تین سے چار دانے لیچی  تکلیف کم کرتے ہیں۔ لیچی کھانے کے بعد کچھ دیر تک کلی نہ کریں تاکہ اس کا رس مسوڑھوں پر لگا رہے۔ یہ رس نہ صرف قدرتی طور پر دانتوں اور مسوڑھوں کو صاف کرتا ہے بلکہ ان کی قدرتی طاقت بحال کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

مضبوط ہڈیاں

لیچی آئرن،میگنیشیم،کاپر،فاسفورس اور مختلف قسم کے معدنیات سے مالا مال ہے۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور ان میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

خون بڑھائے

لذیز پھل لیچی جسم میں ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ایسے میں یہ انیمیا کے مریضوں کے لئے کسی جادووئی پھل سے کم نہیں۔

روشن آنکھیں

لیچی وٹامن اے اور سی سے مالامال ہے جس کی بدولت یہ سخت گرمی میں بھی ہماری آنکھوں کو روشن اور پرکشش رکھتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس اور فوٹو کیمیکلز آنکھ میں بننے والے موتیے کی پیدائش کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پرکشش چہرہ

لیچی میں شامل وٹامن سی ،ای چہرے کو ترو تازہ ،چمک دار اور داغ دھبوں سے پاک کرتا ہے۔ گرمیوں میں ترو تازہ اورجھریوں سے پاک چہرے کے لئے 3سے4عدد لیچیاں لیں اوران میں ایک کیلا شامل کریں۔اب اسے پیسٹ کی شکل دیں اور 15منٹ تک چہرے پر لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔

حمل کے آخری ایام

حمل کے آخری دنوں میں اکثر خواتین بہت بے چینی محسوس کرتی ہیں۔ اس عرصے کے دوران اگر وہ لیچی استعمال کریں تو انہیں بہت فائدہ ہو گا اور وہ اس مرحلے کوبا آسانی گزار سکیں گی۔

صحت مند بال

بالوں کو صحت مند رکھنے اورانہیں گرنے سے بچانے کے لئے تین سے چارعدد لیچیوں میں کھانے کے دوچمچ ایلویراکا گودا ملا کر ماسک بنالیں۔ اسے بالوں پر لگا کر تقریباً40منٹ کے بعد سردھو لیں۔ آپ کے بال مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔

lychee, fruit, benefits, health hair, weight loss

Vinkmag ad

Read Previous

کدو کا رائتہ

Read Next

حمل کی ابتدائی علامات

Leave a Reply

Most Popular