وزن اٹھانے کا درست طریقہ
کمر جسم کا نازک حصہ ہے جس پر زیادہ دبائو ڈالا جائے تو اسے نقصان پہنچ سکتا ہے ۔اس کے بہت سے مسائل وزن کو غلط طریقے سے اٹھا نے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔وزن اٹھاتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھنا چاہئے :
٭ زیادہ جھک کر وزن اٹھانے سے گریز کریں۔
٭ کوئی بھی چیزجھٹکے سے نہ اٹھائیں ۔
٭ اگر وزن آپ کی قوت برداشت سے زیادہ ہو تواسے نہ اٹھائیں۔
٭وزن اٹھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اسے اپنے جسم کے قریب کرکے اٹھائیںتاکہ زیادہ جھکنا نہ پڑے۔
٭ وزن کا بوجھ کمر پر نہ ڈالیں۔اس کے لیے گھٹنوں کے بل بیٹھیںاور ٹانگوں اور بازوئوں کے زور پر آہستگی سے وزن اٹھائیں۔
٭وزن اٹھانے کے لیے مخصوص بیلٹ کا استعما ل کیا جا سکتا ہے۔
٭وزن اٹھاتے وقت اپنے جسم کو گھمانے اور موڑنے سے گریز کریں۔
٭وزن اٹھا کر چلتے ہوئے کمر کو سیدھا رکھیں اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائیں۔
٭وزن کو آہستگی سے نیچے رکھیں ۔خیال رہے کہ ا س دوران کمر جھکنے نہ پائے۔
٭وزن کو زیادہ بار یا زیادہ دیر تک اٹھانا ہو تو تھوڑی دیر وقفہ لیں ، آرام کریں اور پانی کا گلاس پئیں ۔ ا س سے تھکن اور چوٹ کے امکانات کم ہو ںگے۔
Lift heavy weight back pain
