
شفا نیوز ہر حوالے سے ایک مکمل میگزین ہے۔صحت کے علاوہ اس میں تفریح،ادب اور غذائیات پر بہت کچھ مل جاتا ہے۔اگرجنک فوڈ سے متعلق کوئی مضمون شامل ہو تو وہ میں بچوں کو ضرور پڑھا تی ہوں تاکہ ان میں بھی شعور پیدا ہو۔اس موضوع پر کچھ نہ کچھ لکھتے رہا کریں۔
عائشہ عامر، سیالکوٹ
میںاس رسالے کا پراناقاری ہوں۔میںچونکہ خود بھی ایک ڈاکٹر ہوں،اس لیے مجھے صحت سے متعلق تمام مضامین بہت اچھے لگتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ اس رسالے سے ہمارے معاشرے میں صحت سے متعلق شعور بڑھے گا۔ میرا تاثر یہ ہے کہ لوگوں کونہیں معلوم کہ انہیںاپنی صحت کا خیا ل رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ لکھیں۔
ڈاکٹر احمد رضا،کراچی
ایک عام پڑھنے والے شخص کو جو معلومات درکا رہوتی ہیں وہ اس رسالے سے مل جاتی ہیں لہٰذا اس حوالے سے آپ کا رسالہ اپنا کا م بخوبی انجام دے رہا ہے۔ سردیوں کا آغا ز ہو رہا ہے‘ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس موسم کی بیماریوںمثلاً کھانسی،دمہ اورنزلہ وغیرہ اور ان کی دیکھ بھال کے بارے میں بھی بتائیں۔
کرنل نوید اشرف،کینٹ