ۤآپ کے صفحات

5

ۤآپ کے صفحات

خراب گلا اور سردیاں

شفانیوز بہت ہی معلوماتی اور دلچسپ میگزین ہے۔اس میں شائع ہونے والے تمام مضامین بہترین ہیںجن سے ہمیں کافی معلومات ملتی ہیں۔ میری بیٹی کو سردیوں میں گلے کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ میری آپ سے ایک گزارش ہے کہ اس بارے میں لازمی لکھیں اور بتائیںکہ گلے کے امراض سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔

عمارہ اسامہ،لاہو

کام کی بات ،سادہ زبان میں

اس رسالے سے شناسائی ایک دوست کے گھر ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ میرے گھر بھی آنے لگا۔اس کو پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان میں بھی صحت پر کوئی اتنا اچھا کام کر رہا ہے۔اس کی منفرد بات یہ ہے کہ اس میں استعمال کی جانے والی زبان عام فہم ہے جو باآسانی سمجھی جا سکتی ہے

محمداشرف،سیالکوٹ

سانس کے مسائل پر بھی لکھیں

میگزین میں بیماریوں کے بارے میں جو لکھا جاتا ہے میں‘ اسے شوق سے پڑھتی ہوں۔میں چاہتی ہوں کہ آپ سانس کی بیماریوں پر بھی لکھیں۔اس کا بہترین علاج کیا ہے اور گھر یلو پیمانے پر کیے جانے والے ٹوٹکوں سے بھی آگاہ کریں۔اس رسالے کی بدولت بیماریوں کے حوالے سے کافی معلومات ملتی ہیں جس کے لیے میں آپ کی شکرگزار ہوں۔

صائمہ علی،جہلم

بیکنگ اور شفا رسالہ

مجھے بیکنگ کا بہت شوق ہے جسے پورا کرنے میںاس رسالے نے میری بہت مدد کی ہے۔اس میں چھوٹی چھوٹی تراکیب بنانے میں آسان اور کھانے میں مزے دار ہوتی ہیں۔اس کو پڑھ کر بچوں کے لنچ کے لیے کافی طریقے معلوم ہو جاتے ہیں جس کی مدد سے ان کو اچھا لنچ دیا جا سکتاہے۔

عائزہ ممتاز،بنوں

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x