وٹامن ڈی کی کمی 

وٹامن ڈی کی کمی

علامات

ہڈیوں کی تشکیل میں کیلشیم اور فاسفورس اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ دونوں چیزیں وٹامن ڈی کی عدم موجودگی میں ہڈیوں میں جذب نہیں ہوسکتیں۔ اس لئے اس وٹامن کی کمی کے شکار افراد کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور ان میں درد رہتا ہے۔ ایسے افراد جلد تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور جسمانی کمزوری محسوس کرتے ہیں۔

یہ علامات وٹامن ڈی کی کمی کے علاوہ کسی اور وجہ سے بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔ محض علامات کی بنیاد پر خود ہی سپلی منٹس کا استعمال شروع کر دینا درست نہیں۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے اپناوٹامن ڈی ٹیسٹ کروایا جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ مذکورہ بالا علامات کا سبب کیا ہے۔

وٹامن ڈی کم کیوں

جب سورج کی یو وی بی  شعاعیں جلد پر پڑتی ہیں تو ہماراجسم قدرتی طور 15سے 25منٹ کے اندروٹامن ڈی بنانا شروع کر دیتا ہے۔ جب جِلدکا دھوپ میں رنگ گلابی ہونے لگے تو وٹامن ڈی بنانے کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔

ہمارے ہاں لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی کا تعلق کھانے پینے کی عادات سے زیادہ  معمولات زندگی سے ہے۔ بزرگوں کا زیادہ وقت بند کمروں میں گزرتا ہے۔ ملازمت پیشہ لوگوں کا طویل دورانئے پر مشتمل وقت دفتروں میں دھوپ سے محرومی کی کیفیت میں گزرتا ہے۔ بچے بھی اب کھلے میدانوں میں فٹ بال ،گلی ڈنڈا اورکرکٹ وغیرہ کھیلنے کے عادی نہیں رہے اورفرصت پاتے ہی موبائل فون یا لیپ ٹاپ پر گیمز میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ یوں وہ دھوپ سے استفادہ کرنے کے بجائے زیادہ وقت مضرصحت شعاعوں کی زد میں رہتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی کمی کا مسئلہ دیہات کی بجائے شہروں میں زیادہ ہے‘ اس لئے کہ دیہات میں لوگوں کو دھوپ میں رہنے کا موقع زیادہ ملتا ہے۔

lack of vitamin-D, symptoms, reasons

Vinkmag ad

Read Previous

ممی ‘ موسم اور جغرافیائی حالات

Read Next

آرنلڈ آملیٹ

Leave a Reply

Most Popular